Daily archive

April 15, 2021

ہوشیار: پاکستانی صارفین کے لیے اینڈرائیڈ الرٹ جاری

///


اسلام آباد:ویب ڈیسک نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی نےجعلی ایپلیکیشن کی نشاندہی کرتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کو  خطرے سے آگاہ کردیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے سماجی رابطے اور مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر گوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کی۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پاکستان میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا کہ گوگل پلے اسٹور پر  نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ’فکس ان لائن‘ کے نام سے موجود ہے جو صارف کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

بورڈ نے جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی کہ ’اس جعلی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اسے انسٹال کرنے کی صورت میں ٹیلی فون میں ایک نقصان دہ (وائرس) کی فائل سسٹم میں شامل ہوجاتی ہے۔

ٹوئٹ میں پاکستانی اینڈائیڈ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال گرنے سے نہ صرف گریز کریں بلکہ اس سے ہوشیار بھی رہیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

قومی ٹیکنالوجی بورڈ نے بتایا کہ اس ایپ میں شامل سافٹ ویئر خود کار طریقے سے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب دیتا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی وائرس زدہ فائل سینڈ کرتا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ اس ایپ کو استعمال کررہے تھے تو فوری طور پر فون سے ڈیلیٹ کردیں۔

خوشحال، مستحکم اور پرامن افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے،افغانستان سے فوج کےانخلا کا اعلان،آرمی چیف کاامریکی صدرکے بیان کا خیرمقدم

//

راولپنڈی: ویب ڈیسک :: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی جانب سے افغانستان سے فوجوں کے انخلا کے اعلان کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور انجیلا اگیلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے ستمبر 21 تک امریکی افواج کے انخلا سے متعلق صدر جوزف بائیڈن کے اعلان کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خوشحال، مستحکم اور پرامن افغان ہی پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ امید ہے مستقبل میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جبکہ افغان امن عمل میں بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا پڑھیے کہ ایسا کیا ہوا؟

//

تائپے: (ویب ڈیسک)  اس سے پہلے آپ کو یہ سب آسان لگے، آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ تائیوان سے انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، ایک شخص نے معاوضے کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں کے لیے 37 دن میں 4 شادیاں کر ڈالیں۔

تائیوان کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے 8 چھٹیاں دی جاتی ہیں اور ادارہ اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی پہلی شادی پر ملنے والی چھٹیوں کے آخری روز اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اگلے ہی دن دوسری شادی کر کے قانون کے تحت ایک بار پھر 8 چھٹیاں طلب کر لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس شخص نے چھٹیوں میں توسیع کے لیے ایک ہی عورت سے 37 دن کے اندر 4 مرتبہ شادی کی اور اسے 3 مرتبہ طلاق دی اور متعلقہ شخص معاوضے کے ساتھ 32 چھٹیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

 جب تائیوان سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے طلاق کے اگلے ہی دن اسی عورت سے شادی کر کے بینک میں (جہاں وہ بطور کلرک ملازمت  تھا) چھٹیاں طلب کیں تو کلرک کی چالاکی کو سمجھتے ہوئے بینک نے مزید چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا۔

جس کے بعد کلرک کی جانب سے بینک کے خلاف لیبرکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کلرک نے امپلائر پر قانون توڑنے کا الزام لگایا۔

بعد ازاں لیبر بیورو کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوا اور ثابت ہوا کہ بینک نے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر بینک کے مالک پر 700 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

///

ویب ڈیسک :اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔

 

وفاقی بجٹ 22-2021 کا ابتدائی خاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار

//

ویب ڈیسک :: وفاقی بجٹ 22-2021 کا ابتدائی خاکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 دستاویز کے مطابق جی ڈی پی کا حجم 46 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا۔ آئندہ مالی سال مہنگائی  کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال 2022-23 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران مہنگائی 605 فیصد تک رہے گی۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ مالی سال درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔ آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2021-22 قرض جی ڈی پی کا 84.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Huthi missile debris sparks fire at Saudi university

Web Desk ::Debris from missiles fired by Yemen’s Huthi rebels into Saudi Arabia caused a small fire on a university campus in the kingdom’s south, the Riyadh-led military coalition operating in Yemen said.Saudi air defence intercepted five ballistic missiles and four drones deployed by Yemeni rebels on Wednesday night and Thursday morning, according to the coalition.

The missiles were fired and drones sent from Yemen’s Sa’ada province, a rebel stronghold in the north of the country, toward the Saudi city of Jizan, said coalition spokesman Turki al-Maliki.

“Debris fell on the campus of Jizan University, causing a small fire which was brought under control and there were no casualties,” the spokesman said, according to the official Saudi news agency SPA.

سعودی عرب پرمیزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

ریاض: جدت ویب ڈیسک:سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حوثی باغیوں نے حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی

حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

1 2 3 5