Daily archive

April 14, 2021 - Page 4

گیم پلان کے مطابق کھیلے اور پاکستان سے جیت گئے، جارج لینڈا

جوہانسبرگ جدت ویب ڈیسک:جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لینڈا نے کہا ہے کہ گیم پلان کے مطابق کھیلنے سے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

جارج لینڈا کو جوہانسبرگ میں دوسرے ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔انہوں نے جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاور پلے میں آسانی سے رنز مل گئے۔

جنوبی افریقی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی 20 گیم پلان کے مطابق کھیلے جس کے باعث کامیابی حاصل کی۔جارج لینڈا نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ساتھ ہی انہوں نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری بھی کھیلی۔

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی، یوں 4 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہوگئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

ملکی تاریخ کا ہلاکت خیزدن، 135 افراد جاں بحق

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج 135 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 76 ہزار 757 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 754 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 17 جون 2020 کو ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 092 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,878,08 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 681 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 734,423 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840 ، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 045، اسلام آباد میں 67 ہزار 491، بلوچستان میں 20 ہزار 499، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 645 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 641,912ہوگئی ہے۔کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیرکورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

کورونا وبا؛ پابندیاں مزید سخت ، لاک ڈان کا فیصلہ

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: این سی او سی نے ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈان لگایا جائے، لاک ڈان کیدوران ایمرجنسی کیعلاوہ غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلا دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں
وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے مزید سخت اقدامات بھی کرسکتی ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران کورونا کے تدارک کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وسیع لاک ڈان لگایا جائیہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان ڈور اور آٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔بازار شام 6 بجے تک بند کردیئے جائیں این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم، کے بازار ، مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔نماز تراویح کی ادائیگی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں۔دفاتر اور بینکوں کے لئے بھی ہدایاتاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری بینکوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10سے4 بجیتک ہوں گے جب کہ جمعے کو بینک صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندیاں ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیگی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائیگا، رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی،بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہیگی۔پابندیوں پر نظر ثانی اجلاس کب ہوں گے ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔