Daily archive

April 14, 2021

طبی ماہرین کاشدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ

/

ویب ڈیسک :: :طبی ماہرین کاشدید گرمی کے دوران روزہ رکھنے والوں کو سخت احتیاط کا مشورہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدیدگرمی،کورونا وائرس اور ساتھ ہی رمضان المبارک میں ماہرین صحت نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سحر اور افطار میں بیمار اور صحت مند افراد متوازن غذاکھائیں، گرم اور خشک موسم کے روزے جسم میں پانی اور شوگرکا لیول کم ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے حضرات اپنے معالج سے پوچھ کر روزہ رکھ سکتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کےحفاظتی اقدامات ضرور اپنائیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ سحر اور افطار میں کھجور، دودھ، دہی، لسی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کم سے کم6 گھنٹے کی نیندضرور پوری کریں۔

What to and not-to eat during Ramadan - News | Khaleej Times

وفاقی حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

//

ویب ڈیسک :: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پابندی کی قرار داد حکومت پنجاب کی جانب سے آئی تھی جس کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرنے کیلئے تیار تھے لیکن ٹی ایل پی ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سے انتہا پسندی کا تاثر ابھرتا ہے

تیونس میں دوران پروازخواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا، ویڈیو وائرل

تیونس سٹی جدت ویب ڈیسک:تیونس میں دوران پرواز خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تیونس ایئرلائن کا جہاز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھا کہ خواتین مسافروں کے درمیان بیگز رکھنے اور نشستوں کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور بالوں سے گھسیٹا۔

افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 34 افراد ہلاک

جبوتی سٹی جدت ویب ڈیسک:مشرقی افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افریقی ملک جبوتی میں 60 تارکین وطن کو لیکر جانے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی کی منزل کیا تھی اور وہ کس علاقے سے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔

Shoaib Malik Wishes Sania Mirza A Day Late Wedding Anniversary

Web Desk ::Pakistani all-rounder and ex-skipper Shoaib Malik once again late on wishing his wife Indian tennis star Sania Mirza on their wedding anniversary.

Shoaib wrote on his Twitter account,“Oops ghalti se mistake hogayi”.“Wishing you a day late as always, love you Sania Mirza to the moon and back begum, Bay-Ghum,” said the 39-year-old in his tweet.

COAS, General Qamar Javed Bajwa Japanese envoy discuss Afghan peace process

Web Desk :: Japanese Ambassador to Pakistan Mr Kuninori Matsuda called on Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa at General Headquarters (GHQ) on Wednesday.

According to a statement issued by the ISPR, during the meeting matters of mutual interest, regional security situation and measures to enhance bilateral cooperation in various fields were discussed. The Army Chief said that Pakistan values its relations with Japan and acknowledged Japan’s efforts for regional stability. The visiting dignitary praised Pakistan’s role for peace and stability in the region particularly the Afghan peace process and vowed to further enhance ties with Pakistan.

 

شنیرا عالمی سطح پر زینب عباس کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر خوش

کراچی جدت ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی معروف اسپورٹس پریزینٹر اور میزبان زینب عباس کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔

شنیرا نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب عباس کو خصوصی پیغام دیا ہے۔زینب عباس کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے جھنڈے کو ہمیشہ اونچا لہرانا۔‘

فلک شبیر نے سارہ خان کا دوست ہونے کا حق ادا کر دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ آج کل چھٹیوں کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں اور خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے بیرون ملک چھٹیاں گزارتے ہوئے خوب یاد گار لمحات کیمرے کی آنکھ میں بند کیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں فنکار اس دوران اپنے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رکھے ہوئے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے ہر آنیوالے دن کی نئی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دونوں ہی ایک ساتھ خوبصورت جگہوں پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہوتے ہیں۔حال ہی میں فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سارہ خان اْن کی دوست ہیں۔

دوسری اسٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور اْن کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کیلئے پوز دے رہی ہیں۔

ان دونوں فنکاروں کی جانب سے شیئر کی گئی یہ خوبصورت تصویریں اور اسٹوریز انٹرنیٹ پر خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منظور 50،50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم

//

ویب ڈیسک — لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

بدھ کو جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رُکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ برس ستمبر میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ اُنہیں سات ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود نیب اُن پر کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں دلائل دیے کہ نیب سات ماہ گزر جانے کے باوجود ان کے موکل کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکا جب کہ ٹرائل بھی تاخیر کا شکار ہے۔