Daily archive

April 12, 2021 - Page 2

قیام امن کی کوششوں میں یوکرائن کی مدد کریں گے، ترکی

کیف جدت ویب ڈیسک:یوکرائن نے اپنی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یوکرائنی صدر وولوڈے میر زیلینسکی نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے۔

ترک صدر نے موجودہ صورتحال میں کشیدگی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس تنازعے کا حل منسک معاہدے کے مطابق تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر ایردوآن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کئی بین الاقوامی معاملات پر اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوکرائن نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ روس کی طرف سے سرحد پر مزید فوجیں لگانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، ایس او پیز پر عملدر آمد کم ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

/

 ویب ڈیسک ::معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کم ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر بہت کم عمل کیا جا رہا ہے۔ تیسری لہر  سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ ہیلتھ ورکرز پر پریشر زیادہ ہے۔ تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پچھلے رمضان میں علماء نے بہت تعاون کیا تھا۔ علماء اس رمضان المبارک میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کردار وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت کارآمد ثابت ہو گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال اس وقت 5 فیصد بھی نہیں اور پابندی کے باوجود ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ چل رہی ہے جب کہ کاروبار کے اوقات کار پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔

جنوبی کوریا نے جدید ترین سپر سونک جنگی طیارہ متعارف کروا دیا

سیول جدت ویب ڈیسک:جنوبی کوریا نے جدید ترین سپر سونک ایف 21 جنگی طیارہ متعارف کروا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے گزشتہ روز اپنے ملک میں تیار ہونے والے ایف 21 جنگی طیارے کو متعارف کروایا جس کے بعد کوریا جدید ترین فوجی سازو سامان بنانے والے کلب میں شامل ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے ملکی سطح پر تیار ہونے والے سپر سونک طیارے کو کے ایف 21 بورا مائی کا نام دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ آپریشنل ہونے کے بعد جنگی طیارے کو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے لیس کیا جائے گا، متوقع طور پر طیارے میں کروز میزائل بھی فٹ کیا جائے گا۔

دو انجنوں پر مشتمل طیارہ ایک اور دو سیٹوں والے ورژن کے ساتھ دستیاب ہو گا جس کا انحصار ملنے والے ٹاسک پر ہو گا۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، اور کے ایف 21 جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

صدر مون جے اِن کا مزید کہنا تھا کہ گرانڈ اور فلائٹ آزمائش مکمل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کے ایف 21 طیاروں کی پروڈکشن شروع کی جائے گی جس کے لیے 40 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2028 اور 120 طیاروں کی پروڈکشن کا ہدف 2032 رکھا گیا ہے۔

جنوبی کورین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب طیاروں کی پروڈکشن مکمل طور پر شروع ہو گی تو ایک لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی اور ملک کو 5 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہو گا۔

بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک:بنگلا دیش میں مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ ضلع گیبندھا میں کیا گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ سندر گنج کے علاقے میں گزشتہ روز مسجد کمیٹی کے افراد کے درمیان ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب متاثرہ مسجد کے امام نے حملے کا ذمہ دار حفاظت اسلامی نامی تنظیم کے اہلکاروں کو ٹھہرایا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

کراچی: جدت ویب ڈیسک:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کا یہ معتبر ترین ایونٹ یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا، پاکستانی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ 19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کی تصدیق بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہوئی ہے اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے بھی ایونٹ کی منظوری دیدی ہے۔

دوسری جانب دو سال بعد ہونیوالے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں جاپان، بھارت، پاکستان، کوریا، ملائشیا اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لینگی۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا پی ایس ایل میں کووڈ 19 پروٹوکولز کی خامیوں پر مایوسی کا اظہار

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے پی ایس ایل میں کووڈ 19 پروٹوکولز کے حوالے سامنے آنے والی خامیوں پر مایوسی کا اظہار اور مناسب اقدامات کرنے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کو گزشتہ روز ہونے والے ورچوئل اجلاس میں پی ایس ایل 2021 کے بائیو سکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کے جائزے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ہدایت پر تشکیل کردہ دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

بورڈ آف گورنر نے رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں سامنے آنے والی خامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔بی او جی نے مربوط اور سخت پروٹوکولز کے نفاذ سمیت فیکٹ فائنڈنگ پینل کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز کی تائید کی ہے جس میں شرکاء کی صحت اور حفاظت کے پیش نظرمقررہ کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا بھی شامل ہے۔

بورڈ آف گورنر کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا انعقاد ایک محفوظ ماحول میں کرنا چاہتا ہے اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے اس نے ایک حکمت عملی اپنا رکھی ہے جس کے تحت پی سی بی عالمی سطح پر پہچان رکھنے والی ایک ایسی کمپنی کی تقرری کے آخری مراحل میں ہے کہ جو کووڈ 19سے پاک بائیو سکیور ماحول کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس کی ماہر ہے۔

‘Ghareeb Nawaz’:Abida Parveen, Raga Boyz bring magical fusion of old and new version

Web Desk ::‘Ghareeb Nawaz’ music is produced and improvised by Wali Hamid Ali Khan who is a master of his acquired skill. According to reports, Wali Hamid declared that this song was composed to pay respect to the Sufi Khawaja Gharib Nawaz.

Old is gold while new is contemporary. Adapting from this concept there is a splendid Sufi song released and brought to your screens. ‘Ghareeb Nawaz’ is a beautiful piece incorporating talents like singer Abida Parveen and Raga Boyz in one magical song.

کورونا نے مزید 58 افراد کی جان لے لی

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں کورونا وبا کی شدت برقرار ہے اور اس مرض کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی ہے، ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 514 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک ملک میں کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4584 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ ملک بھر میں 3135 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے۔اب تک سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، اسلام آباد میں 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں مزید 58 افراد اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ، اس طرح ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15501 ہو گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب یہ تعداد ایک مرتبہ پھر 75 ہزار 266 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 4 ہزار 201 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 512 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس وقت گوجرانوالہ میں 85 ، ملتان میں 81 ، لاہور 79 اور اسلام اباد میں 55 فی صد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے 85 فی صد، پشاور کے 73، گجرات کے 71 اور سوات 66 فی صد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

لیگ اسپنر زاہد محمود کے ٹریول پلان میں تبدیلی کردی گئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:لیگ اسپنر زاہد محمود کے ٹریول پلان میں تبدیلی کر دی گئی۔

زاہد محمود اب 21 اپریل کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ زمبابوے روانہ ہوں گے،لیگ اسپنر کو ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا۔