Daily archive

April 12, 2021

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہاتھ سے پکائے گئے کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

کراچی ویب ڈیسک :: گلوکارہ آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے چیپوٹل باؤل کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات یہ بنایا تھا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ’اس کو ایک باؤل میں پیش کیا جانا تھا لیکن ہزاروں چھوٹی تراکیب سے اسے تیار کرنے کے بعد مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں خاص طور پر پیالہ دھو کر اسے خوبصورتی سے پیش کروں۔‘آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’مجھے ایک خوبصورت جامنی رنگ کی پلیٹ مل گئی تھی جس نے بہت اچھا کام کیا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ اسے باؤل کیوں کہتے ہیں؟ شاید اس لیے کہتے ہوں کہ پلیٹ میں سے کھانا باہر گر رہا تھا جب تک میں نے اسے پورا ختم کیا۔‘آئمہ بیگ کی اس تصویر کو ناصرف مداحوں نے بلکہ شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی پسند کیا۔واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ماہ اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی تھی۔اداکارہ اشنا شاہ نے اس پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہ کھانا بھی بنالیتی ہی

ں۔

رابی پیر زادہ کا خود پر تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب

ویب ڈیسک :آپ لوگ طنز کے جتنے بھی تیر چلا سکتے ہیں چلا لیں ، میرا محافظ  میرا اللہ اور مشن میرا قرآن ہے رابی پیرزادہ نے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں اور انہوں نے قرآن پاک لکھنے کاکام شروع کر دیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے جنوری 2021 میں فاؤنڈیشن کا آغاز کیا، جس کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے، جبکہ 60 سے زائد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بھی بنایا گیا ہے۔رابی پیرزادہ کی جانب سے فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرایا گیا، جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ تحت تسبیح اور جائے نماز (مصلہ) سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہیں-رابی پیرزادہ نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ پر بھی متعارف کرائی تھی بعد ازاں رابی نے اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔-شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد سابق اداکارہ کی مذہبی سرگرمیوں پر جہاں کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہیں کچھ لوگ تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں اور اس کو دکھاوا اور ایکٹنگ قرار دیتے ہیں جس پر رابی پیر زادی بھی خاموش نہیں رہتیں اور ان کو تنقید کے جواب میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے جواب دیتی ہیں-تاہم اب بھی سوشل میڈیا پر فائزہ شیخ نامی خاتون نے رابی کی نعت ریکارڈ کراتے ہوئے تصویر شئیر کی اور کہا کہ طارق جمیل کے بعد اسلام سے سب سے زیادہ فائدہ اس لڑکی نے اٹھایا ہے

مظفرگڑھ، استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق

مظفرگڑھ:جدت ویب ڈیسک: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ واقعہ کا درج کر کے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے اور جاں بحق لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

جبکہ مقتول کے ورثاء کی جانب سے قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا، ہنگامے پھوٹ پڑے

نیویارک: جدت ویب ڈیسک:امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا، ہنگامے پھوٹ پڑے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا واقعہ اسی مقام کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ سال سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت ہوئی تھی۔

مینیاپولس شہر کے شمال میں واقع شہر بروک لائن سینٹر میں پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنی گاڑی میں ہی ہلاک ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک شخص 20 سال کا نوجوان ہے جو ایک سیاہ فام شہری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مینیاپولس اور بروک لائن سینٹر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر بروک لائن کے میئرنے شہر میں کرفیو نافذ کردیا جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے تینوں ریسلرز ہار گئے، اولمپکس میں شرکت غیر یقینی ہوگئی

لاہور: جدت ویب ڈیسک:اولمپکس کے ریسلنگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے تینوں ریسلرز شکست سے دوچار ہوگئے۔

اس اہم ایونٹ میں محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ کو 97 کلوگرام میں ازبکستان کے ریسلر نے0-8 سے زیر کیا۔

اطلاعات کے مطابق فائٹ سے پہلے انعام کا گھٹنہ خراب تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے فائٹ میں شرکت کی۔55 کلو گرام میں محمد بلال کا سامنا کرغزستان کے پہلوان سے تھا، پہلے راؤنڈ میں اچھا پرفارم کرنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بلال نے کم بیک کیا لیکن تمام تر کوشش کے باوجود وہ یہ فائٹ 4-6سے ہارگئے۔

ہارون عابد 125 کلو گرام کیٹیگری میں ناکام رہے، اولمپکس میں جگہ بنانے کی خواب پورا نہ ہونے کے بعد پاکستانی ریسلرز اب ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جو منگل سے الماتے میں ہی شروع ہورہی ہے۔

جوہری پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران: جدت ویب ڈیسک:ایران کی جوہری تنصیب کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک سائبر حملہ تھا جو موساد نے کیا ہے جس کے نتیجے میں تنصیب کو ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچا ہے۔

اس حملے کے بعد نطنز میں بجلی منقطع ہوگئی تھی۔دوسری جانب ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے بھی بیان میں کہا ہے کہ نطنز میں واقع جوہری تنصیب پر دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اسے ایٹمی دہشت گردی قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔

ایرانی محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں جوہری تنصیب کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی پلانٹ کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے انہوں نے یورینیئم کے پھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ایک روز قبل ہی ایران نے اس جوہری تنصیب میں 164 آئی آر-6 سینٹری فیوجز کا باقاعدہ افتتاح اور نئی یورینیئم افزودگی آئی آر-9 کا عمل شروع کیا تھا۔

Imran Khan Among Legendary Cricketers Inducted Into PCB’s Hall of Fame ,have a look

Web Desk ::Players retired from international cricket for, at least, five years will be eligible for induction into the PCB Hall of Fame. PCB Chairman, Ehsan Mani, said:

“There will be an initial intake of six ICC Cricket Hall of Famers – Hanif Mohammad, Imran Khan, Javed Miandad, Wasim Akram, Waqar Younis and Zaheer Abbas – who will be supplemented by three inductions in the PCB Hall of Fame each year starting from 16 October 2021. It is appropriate that these six extraordinary performers be the founding inductees as they continue to inspire the next generation of superstars.”

acknowledge and celebrate the achievements of Pakistan cricket stalwarts, the Board of Governors of Pakistan Cricket Board (PCB), unanimously supported and approved the launch of the PCB Hall of Fame.

PCB Hall of Fame Starts with Six player

 

سعودی عرب،آئندہ ماہ غیرملکی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

ریاض جدت ویب ڈیسک: بیرونی پروازوں کی بحالی کے ممکنہ اقدام کے پیش نظر سعودی عرب میں ملکی ایئرلائن السعودیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ایئرلائن کے اجلاس میں آئندہ ماہ17مئی سے بیرونی پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے تیاریوں پر بحث کی گئی اور اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فضائی سروس کی بحالی کے علاوہ دیگر امور بھی زیرغور آئے، ایئرلائن کی خدمات میں مزید بہتری لانے کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ادارے کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز کے تحت عمل کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر نے مسافروں کا ہرطرح سے خیال رکھنے پر ادارے کی آپریشنل ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے 17 مئی کو مملکت کے تمام فضائی، بری اور بحری راستے کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسی ضمن میں ایئرلائن کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

میانمار میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 مظاہرین ہلاک

ینگون جدت ویب ڈیسک:میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈان میں 80 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باگو شہر میں فائرنگ کر کے 80 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔