Daily archive

April 11, 2021

چاول اور چاول کے پانی کے میجک فوائد جانیئے

ویب ڈیسک ::اللہ پاک نے ہر کھانے میں علاج بھی رکھا ہے اورچاول ایسی غذا ہے جو ہر عمر کا فرد شوق سے کھاتا ہے اور تقریبا روز ہی ہر گھر میں چاول دسترخوان کی زینت ضرور بنتا ہے لیکن کیا آپ چاول کے پانی کی حیران کن خصوصیات سے واقف ہیں۔

پکانے کے سے پہلے چاولوں کو بھگویا جاتا ہے اور اس کا پانی پھینک دیا جاتا ہے، اگر لوگ چاولوں کے پانی کے فوائد جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی کےلیے استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاولوں پانی کی افادیت دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیوں نے بھی دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی شامل ہے، آئیے اپنے قارئین کو چاولوں کے پانی کی خصوصیات اور فوائد بتاتے ہیں،

ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہےجو جلد اور بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز وار منرلز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

ایکنی، کیل مہاسوں کا خاتمہ

ایکنی اور کیل مہاسے ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں مگر جِلد کی صفائی سے ان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے، چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ چہرے پر چاولوں کے پانی کے استعمال کے لیے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں اور اس عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ صاف اور شفاف ہوجاتا ہے۔

بالوں کی بہترین نشوونما

چاولوں کے پانی میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے بطور شیمپو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور چاولوں کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

بہترین فیشل کلینزر

چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اسے بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں

 

کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی، درجنوں لاکرز لوٹ لئے گئے

///

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سخی حسن کے قریب نجی بینک میں نقب زنی ہوئی، اور نامعلوم ملزمان بینک درجنوں بینک لاکر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن میں واقع نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ہوئی، جس میں نامعلوم ملزمان بینک لاکرز سے نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے واردات کی، بینک میں گْھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، ملزمان نے درجنوں لاکرز کاٹے اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کرلے گئے،

پولیس نے بینک گارڈز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے، اور لاکرز سے کتنی مالیت کا سامان چوری ہوا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، شیخ رشید

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولنے جارہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولیجائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کررہیہیں انہیں کرنے دیں، ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے، عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہیہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے۔

وزیر اعظم کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں فٹبال کی دو ایسوسی ایشنز کے درمیان تنازع اور فیفا کی منظورہ شدہ باڈی کو ہٹا کر فیڈریشن پر قبضہ کرنے پر فیفا نے پی ایف ایف پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ پیش آنے والے معاملات کی مذمت کرتی ہوں کیونکہ کرکٹ کے بعد فٹبال پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور مجھے افسوس ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے ہم پر پابندی لگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہی تجویز دی تھی کہ شفاف انتخابات کروائیں اور جو بھی الیکشن کے بعد منتخب ہوتا ہم اس کو تسلیم کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فیڈریشن پر قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اور پاکستان میں فٹبال چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیفا کی جانب سے تعینات نارملائزیشن کمیٹی کو مزید وقت ملنا چاہیے تھا اور ہم بھی نارملائزیشن کمیٹی کے موقف کے ساتھ ہیں، چاہتے ہیں کہ فیفا کے لوگ خود آکر پاکستان میں معاملات دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے نارملائزیشن کمیٹی میں آپس میں اختلافات ہیں اور اسی سلسلے میں نارملائزیشن کمیٹی کیسربراہ ہارون ملک اور اشفاق حسین دونوں کو بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں اور فیفا کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ضرور بھیجنی چاہیے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی فٹبال کے معاملات سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن پر قبضے کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی یہی ہدایت کی ہے کہ بات چیت سے مسئلے کو حل کریں جبکہ فیڈریشن میں کسی کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلہ عمران خان سے مشاورت کیبعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام فیڈریشن کو آڈٹ کرانے کا پابند کیا ہے اور پاکستان میں اسپورٹس کا کلچر دوبارہ بحال ہورہا ہے۔

ثانیہ مرزا بھی تْرک شیف کے کھانے کی دیوانی نکلیں

دبئی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تْرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی نکلیں حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تْرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اْنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا تْرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اْن کے ہاتھ میں تْرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تْرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے اْن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تْرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ تْرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اْنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اْنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

کرکٹر شاداب خان اورامام الحق وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:دورہ جنوبی افریقا کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر شاداب خان اور امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔

شاداب خان انجری کے باعث جنوبی افریقا، زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے، امام الحق ٹی ٹونٹی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔قومی کرکٹرز نے وطن واپسی پردوحہ ائیرپورٹ پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش میں ٹورنامنٹ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، شاداب خان اور امام الحق نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مبارکن حسو،شعیب ملک کی حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد

لاہور جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد انتہائی پْرمزاح انداز میں دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبارکن حسّو، بے خواب راتوں کے کلب میں آپ کو خوش آمدید۔شعیب ملک نے ننھی پری کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی فیملی میں یہ اضافہ ان کے لیے خوش آئند ہوگا۔

شعیب ملک خود بھی ایک بیٹے کے والد ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ ننھے بچے راتوں کو کیسے تنگ کرتے ہیں جس کی ہلکی سی جھلک انہوں نے حسن علی کو بھی اپنے ٹوئٹ میں بتادی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔حسن علی نے بیٹی کی پیدائش پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے اس قیمتی لمحے میں میرا فیملی کے ہمراہ نہ ہونا یکدم دْکھی کردیتا ہے۔

ویرات کوہلی کو کیچ پکڑنے کے دوران گیند لگ گئی

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز کی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران آنکھ کے نیچے گیند لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی مڈآف پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اس دوران مخالف ٹیم کے بیٹسمین کا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران بال ان کی سیدھی آنکھ کے بالکل نیچے لگی جس کے بعد انہوں نے اپنی فیلڈنگ کی پوزیشن تبدیل کرلی۔

ویرات کوہلی بال لگنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر نہیں گئے تاہم انہوں نے منہ پر برف کی سکائی کی اور فیلڈنگ جاری رکھی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 14ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز نے ممبئی انڈینز کو 2 وکٹ سے شکست دیدی۔

کرکٹر سلمان بٹ کو تصاویر کا غلط استعمال کرنے والے بلیک میلر نے غمزدہ کر دیا

لاہور جدت ویب ڈیسک:کرکٹرسلمان بٹ کو تصاویر کا غلط استعمال کرنے والے بلیک میلر نے غمزدہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اپنی ٹریننگ کے بعد کی تصاویر شیئر کیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ایک شخص جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز ڈال رہا ہے، وہ مجھے ہراساں کرتے ہوئے رقم کا تقاضا کررہا ہے،کتنی شرمناک بات ہے۔