Daily archive

April 10, 2021

پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جوہانبسرگ: محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، بابر اعظم نے 14 رنز بنائے، فخر زمان 27 رنز بنا کر تبریز شمسی کا نشانہ بنے۔

محمد حفیظ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حیدر علی نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

فہیم اشرف 14 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی نے ناٹ آؤٹ 9 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے بیرن ہینڈرکس نے تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی دو اور ولیمز ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں جوہانبسرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان کلیسن نے 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔

جنوبی افریقی اوپنر ملان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایڈن مرکرام نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لوبے 4 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

کپتان ہینرک کلاسن نے 28 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے، بلجون 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارج لندے کو 6 رنز پر حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

بہت زیادہ گوشت کھانے سے آپ کے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

ویب ڈیسک :: کسی بھی چیز یا غذا کی زیادتی ہرگز اچھی بات نہیں آج ہم بات کر رہے ہیں گوشت کے بارے میں ،اگرچہ گوشت ہماری غذا کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کا زیادہ استعمال ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ گوشت کھانا ہی بالکل چھوڑ دیں بلکہ آپ مندرجہ ذیل طبی مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک مناسب حد تک گوشت کو اپنی غذا میں شامل کریں-
پانی کی کمی
جب آپ کے جسم میں یورک ایسڈ کا اضافہ ہوتا ہے تو اس سے آپ کو عام حالات کے مقابلے میں زیادہ پیاس لگتی ہے- آپ کے گردوں کو زہریلے مادے خارج کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پی رہے ہیں-
سر درد
پانی کی کمی کی وجہ سے سر درد کا بھی سامنا رہتا ہے- چونکہ گوشت خون کو گاڑھا کرنے کا سبب بنتا ہے اس وجہ سے دماغ کی طرف آکسیجن کا بہاؤ بھی کم ہوجاتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ متوازن غذا کا استعمال کیا جائے-

دل کے مسائل
آپ کی غذا میں زیادہ فائبر کا شامل رہنا آپ کے دل کو محفوظ رکھتا ہے- لیکن اگر آپ زیادہ تر گوشت کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ فائبر نہیں کھاتے- اس طرح آپ کو دل کے مسائل لاحق ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے-

سانسوں سے بدبو
ایک غذا جو بہت زیادہ پروٹین اور چربی پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن اس میں کارب کی کمی ہوتی ہے، تو اس سے جسم میں ketones پیدا ہوسکتی ہے۔ ketones آپ کے جسم سے خارج ہونے والی سانس کے ساتھ بدبو بھی شامل کردیتا ہے جو یقیناً نہ صرف آپ کو خود ناگوار محسوس ہوتی بلکہ آپ کے اردگرد کے افراد کے لیے بھی تکلیف کا سبب بنتی ہے-
گردے میں پتھری
گوشت سے حاصل ہونے والا پروٹین کچھ ایسے اجزاﺀ پر مشتمل ہوتا ہے جو یورک ایسڈ میں اضافہ کرتے ہیں- اور اگر تیزابیت میں زیادہ اضافہ ہوجائے تو یہ گردے میں پتھری پیدا کرنے کی وجہ بھی بن جاتا ہے- گوشت کا استعمال ایک حد میں رہ کر کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے-

قبض کا سامنا
گوشت میں پروٹین کی تو بھاری مقدار پائی جاتی ہے لیکن اس میں فائبر کی خاص مقدار نہیں پائی جاتی- آپ عام طور پر پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دالوں سے بھی فائبر حاصل کرسکتے ہیں اس لیے اپنی خوراک میں ان غذاؤں کو بھی لازمی شامل رکھیں- بصورت دیگر آپ کو پیٹ میں درد اور قبض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

Pakistan U19 tour of Bangladesh postponed amid rising Covid-19 cases

Web Desk ::Pakistan U19’s tour to Bangladesh has been called-off due to the rise in Covid-19 cases in Bangladesh which has caused the extension of a nationwide lockdown in the country.

The Pakistan U19 team was originally scheduled to fly out to Dhaka from Lahore on 11 April for the one four-day and five 50-over matches.After the Bangladesh government announced a nationwide lockdown at the beginning of the month, the departure of the team was rescheduled for Saturday 17 April.

(PCCA) Passengers Will be Served Iftar Meal Boxes on Domestic Flights

Web Desk ::The Pakistan Civil Aviation Authority (PCCA) has announced that iftar meal boxes will be provided to passengers on domestic flights during the holy month of Ramadan.

will be given iftar meal boxes at the check-in counters.

Samsung is Ordering Millions of OLED TV Screens From LG: Report

Web Desk ::Samsung is reportedly negotiating a large order of OLED TV panels from one of its biggest display-making rivals, LG. According to a report from Korean media, Samsung is closing a deal where LG will supply the Korean phone maker with millions of OLED panels for TVs.This shows Samsung’s attempt to shift away from LCD panels in its QLED TVs, which use a combination of LCD backlighting and quantum dot filters.

According to the report, officials from both companies met to discuss the deal. An insider source familiar with the matter quoted one of LG’s employees saying:

The said employee added that these kinds of deals are nothing new, but they have never managed to actually finalize one.

The report says that a total of 1 million OLED panels will be supplied to Samsung in H2 2021 and the number will increase to 4 million by 2022.

Samsung Is About To Start A Partnership With LG In OLED Panels

What Did Bollywood diva Sunny Leone Receive On Her Wedding Anniversary?

Web Desk ::Sunny Leone celebrated her 10th wedding anniversary with husband Daniel Weber on Friday. The adoring husband gifted his wife a diamond necklace on this occasion. Leone took to social media and displayed her precious stones in a post on Instagram.

She thanked her husband as she wrote in the caption of the post, “Thank you so much @dirrty99 for showering me with diamonds for our anniversary. Truly a dream!! 10yrs of marriage and 13yrs of spending our lives together!! Who would ever have ever imagined that one conversation about a promise of an amazing life together, we would be where we are today! Love you!”

عمران خان کسی سے بلیک میل ہونگے نہ جہانگیرترین سے کوئی خطرہ ہے، شاہ محمود قریشی

//
ملتان :ویب ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ، عمران خان کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ جہانگیرترین سے کوئی خطرہ ہے۔

ہفتہ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، عمران خان کا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ کرپشن کے تدارک کے نظریے پر قائم ہیں۔ 17 شوگر ملوں کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، صرف ترین صاحب کو نوٹس نہیں ِبھیجا گیا، جہانگیرترین کو تشویش ہے تو عمران خان سے ملیں،، انکو خندہ پیشانی سے سنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ، حکومت کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کنٹرول کرنا ہے۔ حکومت کو مافیاز کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، ہم ذخیرہ اندوزوں اورسٹہ بازوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے، ملتان کے سیکرٹریٹ کیلئے جو فنڈز درکار تھے اس کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا، پنجاب کابینہ کا اگلا اجلاس ملتان میں منعقد کیا جائے گا، جنوبی پنجاب میں ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جو لوگوں کے گورننس کے ایشو حل کریں گی۔ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا پی سی ون ہو گیا ہے، جبکہ فنڈز بھی ریلیز ہو گئے ہیں۔ 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ اسپتال ولایت آباد میں بنایا جائے گا۔وزیر خارجہ بولے کہ، ایک دہائی کے بعد روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد تشریف لائے، ہم نے روس سے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، اسی سال ماسکو میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے میٹنگ ہو گی۔ مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ نے دفاعی تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ روس پاکستان ریلوے اور انرحی سیکٹر میں بہتری کے لئے بھی تعاون کرے گا۔ افغانستان کے معاملہ پر بھی روس سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ، بھارت کے ساتھ کشمیر، سیاچن اور پانی سمیت کئی مسئلے ہیں، ہندوستان کے ساتھ مسائل کا حل جنگ نہیں، گفت و شنید سے ہی مسئلے حل ہوں گے۔ دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتیں، بھارت سے مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بھارت سے سیز فائر معاہدے کا فائدہ کشمیریوں کو ہوا، ہم بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، تاہم کشمیر کا سودا نہیں ہو گا۔ مودی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو دبانا چاہتا تھا، کشمیریوں کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔

بچپن کی ورزش اور مناسب غذا کے مثبت اثرات جوانی تک برقرار رہتے ہیں، تحقیق

کیلیفورنیا:جدت ویب ڈیسک: ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کو ورزش اور مناسب غذا دی جائے تو ان کی دماغی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔لیکن اس کے فوائد جوانی میں سامنے آتے ہیں اور وہ ڈپریشن اور دماغی تنا کا کم شکار ہوتے ہیں۔

اگرچہ دنیا بھر کے ماہرین بچوں کی صحت مند غذا اور مناسب ورزش پر زور دیتے ہیں لیکن اس ضمن میں تحقیق پہلی مرتبہ کیاس تحقیق کا نتیجہ یہ ہے کہ ابتدائی زندگی مں ورزش سے جو کچھ اثرات ہوتے ہیں ان میں سب سے پہلے دماغی تنا اور ڈپریشن شامل ہے۔ بچپن کی ورزش سے دماغ کا حجم بڑھتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اگر انہیں جنک فوڈ کے نام پر میٹھا اور مرغن غذائیں دی جائیں تو پوری زندگی وہ اس کے عادی بھی ہوسکتے ہیں۔گئی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائیڈ کے سائنسدانوں نے چوہوں پر اس کے تجربات کئے ہیں جس کا اطلاق انسانوں پر کیا جاسکتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ غذا اور ورزش کے کم سنی کے اثرات پوری زندگی برقرار رہتے ہیں۔اس تحقیق سے وابستہ ڈاکٹریٹ کے طالبعلم مارسل کیڈنے کہتے ہیں کہ ماہرین غذا اور ورزش کو الگ الگ کرکے دیکھتے ہیں لیکن ہم نے اسے پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا ہے اور اس کے اثرات پر غور کیا ہے۔تین ہفتوں تک چاروں گروہوں کے یہی معمولات رکھے گئے کہ وہ جنسی طور پر سرگرمی کی عمر تک جاپہنچے۔ اس کے بعد آٹھ ہفتے تک تمام معمولات ترک کردیئے گئے۔ پھر اس کے بعد ان کے برتا، جسمانی ہارمون اور ورزش کی عادتوں کا جائزہ لیا گیا۔جن چوہوں نے شکر اور چکنائی زیادہ کھائی تھی ان کی آنتوں کے بیکٹیریا یکسر بدلے ہوئے تھے۔ اس طرح خراب غذا کے مضر اثرات جوانی تک برقرار رہے۔ ابتدائی دور میں ورزش کرنے والے چوہوں لیپٹن کی زائد مقدار دیکھی گئی جو کم کھانے اور کم چربی کی وجہ بنتی ہے۔یہ تحقیق کورونا وبا کے تناظر میں یوں اہم ہے کہ دنیا بھر کے بچے گھروں تک محدود ہیں اور سائنسدانوں نے گھر میں بھی ان کی ورزش پر زور دیا ہے۔یہ تحقیقات جرنل آف فزیالوجی اینڈ بی ہیویئر میں شائع ہوئی ہیں۔ اس تجربے میں چوہوں کو چار گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں ورزش والے، بغیر ورزش والے، معیاری اور صحتمند غذا کھانے والے اور مغربی صحت دشمن غذا کھانے والیچوہے شامل تھے۔

ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد 17 پیسے مزید سستا ہو گیا ، روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی:جدت ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد 17 پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔

حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہورہا ہے، جس کے باعث امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر بائیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں اڑھائی ارب ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچے تھے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کے گورنر نے وزیراعظم کو بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکا نٹ کے ذریعے منتقل ہونے والی رقوم اسی کروڑ ڈالر کی سطح کو عبور کر سکتی ہیں جو خوش آئند ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج بھی انٹربینک ڈالر 17 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر153.02 سیکم ہوکر152.85 روپیکاہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کا موقف ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ معاشی ماہرین پاکستانی روپے کی مضبوطی کا سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اڑھائی ارب ڈالر کا اضافہ قرار دے رہے ہیں۔