Daily archive

April 09, 2021 - Page 4

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،شاہ محمود قریشی

//

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک:جدت ویب دیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں وزیرخارجہ نے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اورزیرعلاج پاک فوج کے باہمت اورپرعزم جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ کو آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے دائرہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی میڈیکل کورکی سربراہ لفٹیننٹ جنرل نگارجوہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن، ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکزہے۔ انسٹیٹیوٹ میں خاص طورپرمحاذ جنگ پرزخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ نے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ فارری ہیبیلٹیشن میڈیسن میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا۔ وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

۔

دنیا کی دو سپر پاورز پھر آمنے سامنے, امریکا کا چین کو فلپائن اور تائیوان میں جارحانہ اقدامات پر سخت ردعمل کا اشارہ

//

واشنگٹن : دنیا کی دو سپر پاورز پھر آمنے سامنے آ گئیں۔ امریکا نے چین کو فلپائن اور تائیوان میں جارحانہ اقدامات پر سخت ردعمل کا اشارہ دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ خطے میں چین کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ فلپائن کی مسلح افواج، عوامی جہازوں یا طیاروں پر حملے کو جارحانہ اقدام تصور کیا جائے گا۔ بحیرہ جنوبی چین اور بحرالکاہل میں فلپائن کے خلاف کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ تائیوان میں لوگوں کی سلامتی اور نظام کو خطرے میں ڈالنے کی مزاحمت کریں گے۔ فلپائن کیساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت امریکا اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔بحیرہ جنوبی چین میں مختلف جزائر پر ملکیت کے حوالے سے امریکا اور اتحادی ممالک کا چین کیساتھ دیرینہ تنازع ہے۔

کورونا وائرس سے مزید 105 افرادجاں بحق

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج 105 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 970 ، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، اسلام آباد میں 64 ہزار 173، بلوچستان میں 20 ہزار 097، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 069 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 097 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد69 ہزار 811 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 390 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 625,789ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,639,82 ہوگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا ملک میں ڈیجیٹل بینک بنانے کی اجازت کا عندیہ

//
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملک میں ڈیجیٹل بینک بنانے کی اجازت کا عندیہ دیدیا۔

سی این این سے گفتگو میں رضا باقر نے کہا پاکستان چند ماہ میں ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اہم اعلانات کرے گا، ڈیجیٹل سسٹم دولت کی ترسیل کا سب سے تیز نظام ہے،جس میں رقوم کی منتقلی کا عمل سیکنڈز میں ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، ڈیجیٹل کرنسی کے فروغ پر ہم گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان 250 ملین لوگوں کی مارکیٹ ہے جہاں ڈیجیٹلائزیشن کی بہت گنجائش موجود ہے۔