Daily archive

April 09, 2021 - Page 3

WhatsApp enables desktop voice, video call features for everyone

Web Desk ::WhatsApp Friday enabled the voice and video calls feature, available on iOS and Android phones, on the desktop version of the app also.”WhatsApp voice and video calls are now available on desktop for everyone,” announced WABetaInfo on Twitter.

ڈیوٹی فری موبائل فونز لانے والوں کی موجیں ختم

///

ویب ڈیسک ::پاکستانیوں کو بیرون ملک سے فون لانا مہنگا پڑ گیا۔ڈیوٹی فری موبائل فونز لانے  والوں کی موجیں ختم ہو گئیں۔بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ایف بی آر کے وار نیارے  ہو گئے۔

 ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے مطابق  ایف بی آر نے موبائل فون رجسٹریشن سے 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول کرلیا ۔جولائی سے مارچ تک 8 ارب 10 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔گزشتہ برس اسی عرصہ میں 5 ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔جولائی سے مارچ تک 11 لاکھ 78 ہزار موبائل فونز کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ گزشتہ برس جولائی سے مارچ تک 12 لاکھ 90 ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کئے گئے تھے ۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 45 ارب روپے کی مالیت کے موبائل فون کی رجسٹریشن کی گئی ۔گزشتہ برس 23 ارب روپے مالیت کے موبائل فون کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔30 ڈالرز مالیت کے موبائل فون لانے پر 300 کا ٹیکس نافذ کردیا گیا ۔100 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 2940 روپے کا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ،200 ڈالر مالیت موبائل فون پر 4510 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے ،350 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 6180 روپے ٹیکس لاگو کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 17650 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔500 ڈالرز مالیت سے زائد کے موبائل فون پر 31520 روپے ٹیکس دینا پڑرہا ہے۔

Prince William, Priyanka Chopra, Leslie Odom, and Renée Zellweger are all geared up to appear at the BAFTA film Awards 2021.

Web Desk ::Prince William, Priyanka Chopra, Leslie Odom, and Renée Zellweger are all geared up to appear at the BAFTA film Awards 2021.

The mega event will be held on April 10 and 11. Clara Amfo will host the event on opening night and a panel of guests including Rhianna Dhillon and Joanna Scanlan will join too.

As per the details, there will be eight craft category winners and Noel Clarke will be honored with the Outstanding British Contribution to Cinema Award.

رمضان المبارک میں عمرہ کےلیے بغیر اجازت نامہ حرم شریف جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا

//

ریاض :ویب ڈیسک :: سعودی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مزید سخت اقدامات کر لیئے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے بغیر اجازت نامہ حرم شریف جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

جرمانے کی سزا کے متعلقہ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  مسجد الحرام، اس کے صحنوں، مطاف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حد سے زیادہ اژدحام کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی۔ پابندیوں کو موثر بنانے کے لیے طے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے کے لیے جائے گا تو اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا جبکہ مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے کورونا وبا کے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے-وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کے لیے مسجد الحرام جانے کے آرزو مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کر لیں- وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔

رہائشی جگہ کمرشل کر کے پورے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا، سپریم کورٹ

///

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ رہائشی جگہ کو کمرشل کرکے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بینچ نے کورنگی کراسنگ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف کورنگی شادی ہالز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پورا کا پورا ڈیفنس سوسائٹی کمرشل کر دیا گیا، اس طرح تو سب کمرشل ہوجائے گا۔شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے قوانین رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انور منصور خان کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ دنیا میں شہروں کا ماسٹر پلان ایک بار ہی بنتا ہے اور ڈیڑھ ہزار سال تک ویسا ہی رہتا ہے، شہر جیسے بنتے ہیں ویسے ہی رہتے ہیں، لیکن آپ کے قوانین تو ایسے ہیں، جس جگہ کو چاہیں، کمرشل کردیں، اس طرح تو رہائشی کو کمرشل کرکے وہاں کی ہیئت ہی تبدیل کردیں گے، علاقے کا پورا انفراسٹرکچر تبدیل ہوجاتا ہے، کیا پانی، سیوریج و دیگر مسائل پیدا نہیں ہوں گے؟پورے کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا۔

سانگھڑ:مچھلی کا شکارمہنگا پڑھ گیا، پوتا جاں بحق

سانگھڑ: جدت ویب ڈیسک:مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دادا کے ہاتھوں گولی لگنے سے اس کا نوجوان پوتا جاں بحق جب کہ دادا کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او منگلی یاسر علی مغل کے مطابق ملزم مہر علی ملاح کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔منگلی تھانے کی حدود میں مہر علی ملاح نامی شکاری جھیل پر مچھلی کا شکارکر رہا تھا کہ اس کی بندوق سے اچانک فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کا 12سالہ پوتا محکم علی ملاح پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر منگلی پولیس پہنچ گئی اور لاش کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا۔

کیمبرج کے امتحانات، پرچوں اورنتائج پر طلبہ مشکلات کا شکار

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول کے سالانہ امتحانات دیگرممالک کے ساتھ نہ ہونے کے سبب امتحانی معیارات پرشدید شکوک وشبہات پیداہوگئے ہیں۔

پریکٹیکل نہ لینے کی صورت میں تھیوری کی بنیادپراس کی ایوریج مارکنگ بھی طلبہ کیلیے مشکلات پیداکررہی ہے اوراطلاعات ہیں کہ کراچی سمیت پاکستان کے بڑی تعداد میں کیمبرج اسکولوں اے اور اے لیولکے جون سیریزکے امتحانات سے خود ہی دستبردارہوگئے ہیں جبکہ جواسکولز اپنے بچوں کے انٹریزکیمبرج کوبھجوارہے ہیں، ان کی انتظامیہ اورطلبا وطالبات کے اذہان میں بھی پرچوں کے انعقاد،پریکٹیکل کے بغیرمارکنگ اورنتائج کے اجرا کے حوالے سے سوالات اورپریشانی واضطراب موجودہے۔ایک اسکول ٹیچرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ایکسپریسکوبتایا کہ طلبہ کے زیادہ تر سوالات ان مضامین کی مارکنگ اورنتائج سے متعلق ہیں جن کے پریکٹیکل نہ دینے کاآپشن کیمبرج کی جانب سے دیاگیاہے اورطلبہ کابنیادی سوال یہ ہے کہ اگران متعلقہ مضمون میں پریکٹیکل مارکنگ دیے گئے تھیوری امتحان کی بنیادپر کی گئی اورکسی طالب علم کاتھیوری کاپرچہ بہترنہیں ہواتویقینی طورپر اس کی مارکنگ کے اثرات پریکٹیکل پربھی آئیں گے۔اگرکوئی طالب علم کسی ایسے پرچے میں فیل ہوگیاجس کے پریکٹیکل میں شریک ہوئے بغیرایوریج مارکنگ پراسے مارکس ملنے تھے توگویاوہ متعلقہ مضمون کے پریٹیکل میں بھی فیل ہوگاجبکہ ایسابھی ہوسکتاہے کہ اس طالب علم کی تھیوری کی نسبت پریکٹیکل میں مضمون سے بہترہم آہنگی ہوتاہم اس کے تھیوری کی مارکنگ براہ راست اس کے پریکٹیکل کے نتائج پر اثرانداز ہوگی۔پاکستان میں کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول کے سالانہ امتحانات کی ری شیڈولنگ، اسکولوں کی طویل بندش کے باوجود سلیبس کے اختصار کے بجائے محض پریکٹیکل امتحانات نہ لینے اور بیشتر پرچے ریجن کے دیگرممالک کے ساتھ نہ ہونے کے سبب امتحانی معیارات پرشدید شکوک وشبہات پیداہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرنیوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی پاش پاش کیے۔

ویب دیسک ::جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرنیوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی پاش پاش کیے۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان کا خاموش بلا ایسا چلا کہ ریکارڈ بک کے کئی ریکارڈز اوپر نیچے ہو گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ میں فتح تو نہ دلواسکے لیکن کے ساتھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسرا بڑ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

قومی لیفٹ ہینڈر بلے باز کی رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے193رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔فخر زمان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔جوہانسبرگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں 193 رنزکی اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے کیپ ٹاؤن میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔فخر زمان کی 193 رنز کی یاد گار اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔فخرزمان اورامام الحق پہلی پاکستانی جوڑی ہے جس نے اوپننگ پارٹنر شپ میں پانچ دفعہ سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا رمضان پیکج کا اعلان ،کل سےنافذ العمل ہوگا

//

ویب ڈیسک ::یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جو کل سےنافذ العمل ہوگا ۔رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، دالوں، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے، گھی 298 اور آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 800 روپےمیں ملے گا جب کہ بیسن 20 روپے سستاکرکے 140 روپے اور کھجوریں 20 روپے کمی کے بعد 160 روپے کلو فروخت کی جائیں گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دُھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپےکلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے تک سستی کرکے 869 روپے اور مختلف کمپنیوں کے مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت 45 روپے سستی کرکے 317 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔ مزید برآں مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپےفی لیٹر اور ڈبہ پیک کریم 10 روپے تک سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔