Daily archive

April 09, 2021

خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

 ویب ڈیسک ::اللہ پاک نے اپنی مخلوق کےلئے بےشمار پھل فروٹ  پیدا کئے ہیں جن میں سے ایک خربوزہ  ہے،خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے، جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں خاص طور پر انسانوں کے لئے، اس میں مختلف قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے، اس میں مختلف قسموں کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں، اس میں بہت زیادہ تعداد میں منرلز بھی ہوتے ہیں۔

اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کھانے کی وجہ سے گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور بلد پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی متوازن رہتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خربوزہ بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی جان چھڑانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آئیے اس کے مزید حیرت انگیز فوائد سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہیں۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ

خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

سینے کی جلن اور تیزابیت میں مفید

گرمیوں میں اکثر افراد کو تیزابیت کی شکایت رہتی ہے، 90 فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن ختم کرنے اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے

چہرے کی خوبصورتی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ ایسا پھل ہے جو چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کےلیے انتہائی مفید ہے اور اس میں موجود پانی جلد میں قدرتی چمک لاتا ہے جبکہ خربوزے میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت اور ملائم بناتے ہیں۔

خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔

Muskmelon (Kharbuja) Benefits And Its Side Effects | Lybrate۔

گرلز کیڈ کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ

کراچی ویب ڈیسک :نواب شاہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بختاور گرلزکیڈٹ کالج بلڈنگ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں وزیراعلیٰ نے بختاور گرلزکیڈٹ کالج بلڈنگ اور کالج میں سائنسی ملیے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، گرلز کیڈ کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین جس فیلڈ میں جاتی ہیں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں، سندھ حکومت اس کالج کی ترقی کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی، آصف زرداری اور ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی تعلیم کیلئے بڑی خدمات ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سخت محنت اور اچھی تعلیم آپ کو آگے لے کر جاسکتی ہے، طالبات آگے بڑھیں، ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

ویب ڈیسک ::پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی لیکن اب یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے گراؤنڈز دینے سے معذرت  کے باعث سیریز ممکن نہیں رہی، انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔

ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔

پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ,آئی ایس پی آر

//

ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ  کے اجلاس میں پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت بریگیڈیئر سے میجر جنرل کی پروموشن کیلئے بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔

مجموعی طور پر پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان ، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر محمد امتتان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرحان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، ببریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان ، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، ببریگیڈیئرمحمد نعیم اختر ، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ، بریگیڈیئر خرم نثار کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئرافتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر مسز قمر النسا چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا ، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، بریگیڈیئر سہیل امین، بریگیڈیئر نصیر احمد سومرو، بریگیڈیئر مسز شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

پیازکو سستا نہ سمجھیں، جلد کے لیے اتنی فائدہ مند کہ جان کر تعریف کریں گے

ویب ڈیسک ::صحت کے لیے تمام ہی سبزیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے مگر کچھ سبزیاں ایسے بیش بہا فائدوں کی حامل ہوتی ہیں جن کے استعمال سے انسان بڑے بڑے مسائل کو حل کر سکتا ہے- ایسی ہی سبزی پیاز بھی ہے جو کہ پکا کر اور کچی سلاد کی صورت میں سال بھر استعمال کی جاتی ہے یہ غذائيت سے بھرپور ہے

جس میں وٹامن اور معدنیات کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ مادے بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ دل کے صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- ان تمام طبی فوائد کے ساتھ ساتھ پیاز جلد کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اگرچہ جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کا حل تو جلد کے ڈاکٹر کے پاس ہی ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پیاز کو استعمال کر کے جلد کی چمک دمک کو بڑھاکر پارلر کے پیسے ضرور بچائے جا سکتے ہیں-

جلد کو نئی چمک دیتا ہے
پیاز کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اسکے علاوہ پیاز وٹامن اے ۔ سی اور ای سے بھر پور غذا ہوتی ہے ان تمام خصوصیات کے سبب پیاز کا استعمال چہرے کی جلد کی چمک دمک میں اضافے کا سبب بنتا ہے-

ایکنی سے نجات دلاتا ہے
پیاز اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے چہرے کی ایکنی کا خاتمہ کرتا ہے ایکنی چہرے کی جلد پر انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے جب کہ پیاز کا استعمال ایسے انفیکشن کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے-

چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے
پیاز کا جوس ایٹنی سیپٹک ہوتا ہے اس کو سیب کے سرکے کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے پر موجود دھبوں صاف ہو جاتے ہیں چہرے پر موجود دھبے اور دیگر داغ دور کرنے کے لیے یہ نسخہ بہت کارآمد ہوتا ہے-

عمر کے اثرات روکتا ہے
پیاز میں موجود اینٹی آکیسڈیٹو پولی فینول جلد کو نرم و نازک بنا کر جھریوں کے بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اس کے علاوہ پیاز میں موجود وٹامن اور سلفر چہرے پر پہلے سے موجود جھریوں کو صاف کر کے جلد کو نئی جان دیتا ہے-

ہونٹوں کو تازگی دیتا ہے
پیاز کا استعمال ہونٹوں کی مردہ جلد کو صاف کر کے نئی جلد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ ہونٹوں کو نرم اور گلابی بناتا ہے-

پیاز کے استعمال کا طریقہ
کھانے کے ساتھ ساتھ پیاز کو مختلف طریقوں سے جلد پر براہ راست استعمال کر کے اس سے جلد کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے-

پیاز کے رس میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اس کو مکس کر لیں اور روئی کے پھاہے سے اس کو چہرے پر ہفتے میں تین بار لگائیں اور تازہ پانی س دھولیں یہ ماسک چہرے کو چمک دیتا ہے

یاد رہے
پیاز چہرے کی جلد کے عمومی مسائل اور صحت کو بہتر بناتا ہے لیکن جلد کی کسی بھی تکلیف کے لیۓ جلد کے ڈاکٹر ہی آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں اس وجہ سے اپنے مسائل کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر سے رجوع کریں

Federal Minister for Science and Technology Fawad Chaudhry’s wife Nisa Hussain arranged a lavish birthday celebration

Web Desk ::The Federal Minister for Science and Technology Fawad Chaudhry’s wife Nisa Hussain arranged a lavish birthday celebration for her beloved which gradually subsided into a Qawali night.

Film star Resham, Hira Mani and Salman Saqib attended Fawad Chaudhry’s birthday bash in which they danced and had a prime time.However, some stars instantly catch the spotlight. Resham, Hira Mani and Salman Saqib enjoyed themselves vigorously as they can be seen swaying  some dance moves to the tunes of the Qawali.

https://www.facebook.com/DAILYJIDDATDOTCOM/videos/302132694660134

Queen Elizabeth II’s husband Prince Philip has died: palace

Web Desk ::Queen Elizabeth II’s 99-year-old husband Prince Philip, who was recently hospitalised and underwent a successful heart procedure, died on Friday, Buckingham Palace announced.

“It is with deep sorrow that Her Majesty The Queen announces the death of her beloved husband, His Royal Highness The Prince Philip, Duke of Edinburgh,” it said in a statement.”His Royal Highness passed away peacefully this morning at Windsor Castle.”

کورونا وبا نے ایک اورمسیحاکی جان لے لی

پشاور:جدت ویب ڈیسک: صوبے میں کورونا وبا نے ایک اور ڈاکٹرکی جان لے لی۔
امیرسلطان گزشتہ ایک ہفتے سے سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات میں کورونا آئی سی یومیں وینٹیلٹر پرتھے۔ ڈاکٹر امیر سلطان کا نماز جنازہ گزشتہ رات 11 بجے شگئی سیدوشریف میں ادا کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے اب تک طبی عملے کے 84 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔رونشل ڈاکٹرز اسیوسی ایشن کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسربونیراورسابق ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات ڈاکٹرامیرسلطان کورونا سے وفات پاگئے۔

حکومت کا عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

/

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔