Daily archive

April 08, 2021

انسانی جسم میں وٹامن ڈی کااصل کام کیا ہے؟

/

ویب ڈیسک :: وٹامن ڈی کا اصل کام ہڈیوں کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ انسانی جسم میں موجود کیشلیم کو جذب کرنا ہے۔

 انتہائی اہم نقطہ بیان کرتے ہوئے آرتھو پیڈک سرجن نے بتایا کہ انسانی جسم میں دو جگہ پر کیشلیم پایا جاتا ہے ، ایک خون اور دوسرا ہڈیوں میں، خون میں کیلشیم کے بہت سارے افعال ہیں، مثال کے طور پر بلڈ کلاٹنگ۔جب خون میں کیشلیم کم ہوتا ہے تو ہڈیاں خون کو کیشلیم فراہم کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بلڈ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے تو کیلشیم کی مقدار مکمل ہوتی ہے مگر اس کے برعکس ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر محمد پرویز انجم نے بتایا کہ ہڈیوں میں کیشلیم کی کمی معلوم کرنے کے لئے بون منرل ڈینسٹی( بی ایم ڈی) نامی ٹیسٹ کرایا جاتا ہے جوکہ ہڈیوں میں کیشیلم کی مقدار کو بتاتا ہے۔وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں، انسانی جسم کے لئے وٹامن ڈی کا سب سے بڑا ذریعہ کیا ہے؟ اور وٹامن ڈی کی زیادتی کے باعث کون سے بیماری جنم لے سکتی ہیں؟۔

کیلشیم سپلیمنٹ کا استعمال

 خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرتھو پیڈک سرجن نے کیلشیم سپلیمنٹ کو خالی پیٹ استعمال کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے بتایا کہ کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد کیلشیم سپلیمنٹ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کیلشیم سپلیمنٹ کو کسی دوسری دوا کے ساتھ ہرگز استعمال نہ کریں، کوشش کرے کہ دیگر ادویات اور کیلشیم سپلیمنٹ کو استعمال کرنے کے دوران تیس منٹ کا وقفہ رکھا جائے۔

وٹامن ڈی کی ادویات کو کس طرح استعمال کیا جائے؟

وٹامن ڈی کے کیپسولز اور انجیکشن کو ڈاکٹرز کی دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں کیونکہ یہ ڈوزز پر مشتمل ہوتے ہیں، کچھ کیلشیم دو لاکھ یونٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو کہ وٹامن ڈی کے اندر ہی اثر رکھتا ہے، میرے نزدیک وٹامن ڈی کے استعمال میں پندرہ دن کا وقفہ ہونا چاہیئے۔ڈاکٹر نے اسے مفروضے کو بھی غلط اور صحت کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنی کیلیشم کھاؤگے اتنی ہی جسم میں کیلشیم بڑھ جائے گی، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہے اسطرح کے عمل کرنے سے وٹامن ڈی انٹاکسی کیشن ہوجاتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے۔کیلسمیا اور وٹامن ڈی کو دو الگ الگ چیزیں قرار دیتے ہوئے پروفیسر محمد پرویز انجم نے بتایا کہ جب بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو اسے ریکٹس کا نام دیا جاتا ہے، اس بیماری کے سبب بچوں کے ہاتھ پاؤں مڑجاتے ہیں جبکہ بڑی عمر میں ہوتو اسے اوسٹو یوروسس کہتے ہیں،

وٹامن ڈی کی کمی کی اہم علامات

بڑی عمر کے افراد میں جلدی تھکاوٹ ہوجانا، ہڈیوں میں درر ہوناچڑچڑاپن اور نفسیاتی دباؤ کو وٹامن ڈی کی کمی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر نے واضح کیا کہ یہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ہوسکتی ہے مگر لازمی نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کے استعمال سے یہ مسائل ختم ہونگے، انہیں ختم کرنے کے لئے اچھے معالج کو دکھانا ضروری ہے۔ڈاکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر انسان متوازن غذا کا استعمال کرے تو اسے کسی وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Corps Commanders’ Conference Undertakes Comprehensive Review Of Security Environment

Web Desk ::240th Corps Commanders’ Conference chaired by Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa, held at GHQ today.

the participants undertook a comprehensive review of the global, regional and domestic security environment.

Forum expressed confidence in operational preparedness of the Army displayed during recently held formation exercises. Forum held a detailed discussion on the situation along the Eastern Border / LOC especially the environment post ceasefire understanding 2021 between the DGsMO.The forum reaffirmed complete solidarity with Kashmiri brethren in their struggle for the right to self-determination.Forum undertook a detailed review of the security situation in Newly Merged Districts of KP.

The forum reiterated the importance of energizing early induction of civil administration and other Law Enforcement Agencies along with the speedy implementation of development plan within these districts for their ultimate transition to civil administration in an earlier timeframe.

آٹھ سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے ایلبو اسٹرائیک کا بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

//

کراچی ویب ڈیسک ::کراچی کی 8 سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی ایتھلیٹ کو شکست دے دی۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کےزریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔

7-Year-Old Fatima Naseem Breaks Indian World Recordآٹھ سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے ایلبو اسٹرائیک کا بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

ناخن رہیں نہ رہیں مگر میں ملکہ رہوں گی

/
واشنگٹن :ویب ڈیسک :: دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی امریکی خاتون نے کہا کہ ناخن نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے ناخن کو بنایا تھا اسی لیے میں ہمیشہ ملکہ رہوں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی ایانہ ولیمز نے نئی زندگی کی ابتداء کےلیے اپنے ناخن کٹوا دئیے ہیں جو وہ گزشتہ 30 برس سے بڑھا رہی تھیں۔ایانہ نے کہا کہ لمبے ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں بہت محتاط زندگی گزارنا پڑی کہ کہیں وہ خود کو ان سے زخمی نہ کر لیں یا پھر تڑوا نہ بیٹھیں۔امریکی خاتون کے بقول ’ناخن رہیں نہ رہیں مگر میں ملکہ رہوں گی کیونکہ انہوں نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے انہیں بنایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ سیاح 24 فٹ لمبے ناخن کا مشاہدہ کرسکیں، جن پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔خیال رہے کہ امریکی خاتون نے 2017 میں دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جنہیں وہ گزشتہ 30 سالوں سے بڑھا رہی تھی باوجود اس کے کہ روزانہ ان کی وجہ سے گھریلو کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا جیسے کپڑے دھونے اور بیڈ
شیٹس بدلنا وغیرہ۔

برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہرشدت اختیار کر گئی

نئی دہلی /گجرات: جدت ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا، گجرات اور پنجاب میں بھی رات کا کرفیو نافذ اور مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کم پڑنے پر کچھ ویکسی نیشن سینٹر بند کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے پر گجرات کے 20 شہروں اور پنجاب بھر میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔مہاراشٹر سمیت 8 ریاستوں میں 80 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق حالیہ لہرسے15 سے 44 سال کے عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے زیادہ تر اموات 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئی ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ نجی کاروں میں تنہا سفر کرنے والوں کو بھی ماسک لازمی لگانا ہوگا۔

زرین خان کی فْل باڈی ایکسرسائز کی ویڈیو وائرل

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوبز شخصیات اچھی غذائیں کھانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ورزش کے علاوہ جِم میں بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوب کوشش کرتے اور پسینا بہاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو جِم میں ایکسرسائز اور بڑی مہارت کے ساتھ مشینوں کو استعمال کرتا دیکھ کر ان کے مداح آخرکار جاننے میں کامیاب ہوہی گئے کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔

انسٹاگرام پر زرین خان نے اپنے فْل باڈی ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیسٹ،بیک اور شولڈر کی ایکسرسائز کر رہی ہیں۔زرین خان کی ویڈیو کو 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ کمنٹس کے ذریعے سیکڑوں لوگوں نے انکی تعریف کی۔

ہمارا ڈرامہ آج بھی ہیرو اور ولن کے گرد گھومتا ہے، ماورا حسین

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ ہمارا ڈرامہ آج بھی ہیرو اور ولن کے گرد گھومتا ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جب ہم اچھے موضوعات پر پراجیکٹ بنائیں گے تو ہیرو اور ولن کا تصور خود بخود ختم ہو جائے گا۔

ایک انٹر ویو میں ماورا حسین نے کہا کہ ہر ڈرامے میں ہیرو اورولن کا کردار لازمی پیش کیا جارہا ہے حالانکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں شخصیات سے باہر نکلنا ہوگا اور ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر قلم اٹھائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ چال کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور رائٹرز کو الگ ٹریک پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں یکسانیت بھی آ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ

///

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سپریم کورٹ آف پاکستان کاکراچی تجاوزات کیس میں شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کمشنرکراچی کی تجاوزات سے متعلق رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں ہم ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پر کام کریں گے، یہ کیا رپورٹ ہے، ہر جگہ لکھا ہے رپورٹ کا انتظار ہے، چیف سیکرٹری صاحب ایسے افسر فارغ کریں۔ اس موقع پر ہل پارک متاثرین کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم نیجس سیگھرخریدا، معاوضہ تودلوایاجائے،25 سال سے ہمارے گھربنے ہوئے ہیں اور نقشے سندھ حکومت نے پاس کیے۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچے تو نہیں ہیں جب گھر خریدتے ہیں سب پتا ہوتا ہے۔ عدالت نے کڈنی ہل پارک کے متاثرین کومہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ میں وائی ایم سی گراؤنڈ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ میں تمام کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور صرف لائٹس لگنا باقی ہیں۔

کمشنر کراچی نے شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مکالمہ کیا کہ آپ جانتے ہیں ایس بی سی اے بلڈروں کا ایجنٹ ہے، اتنی بڑی عمارتیں بن جاتی ہیں آپ کہاں ہوتے ہیں، کل کوئی چیف منسٹر ہاؤس کا اجازت نامہ دکھا دے، آپ بنانے دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کچھ نہیں پتا، یہ صرف ربر اسٹیمپ ہیں، کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی ایکوپتا نہیں بعد میں کتنے نیب کیس بنیں گے، ہمارے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں تو لوگوں کے لیے کتنی مشکلات پیدا کرتے ہوں گے،

ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ مانگی تھی انہوں نے بول دیا سب اچھا ہے، ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، بڑی معذرت کیساتھ آپ کے بارے میں ایساکہا مگر ہماریسامنے ایسی رپورٹ ہیں کیاکریں۔ عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے چلانے والا ہر مہینے کھربوں روپے بنارہا ہے، سب رجسٹرار آفس ایس بی سی اے میں سب سے زیادہ کمائی ہورہی ہے۔