Daily archive

April 07, 2021

وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات

//

اسلام آباد :ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کے نقطہ نظراور مغربی ایشیا ، مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر صورتحال کے تناظر میں پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیر تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس پر روسی صدر سے ملاقات کودہرایا۔دوران ملاقات وزیر اعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے اس سے قبل روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس مین انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینےکااعلان کیا تھا۔عمران خان نے پاکستان اسٹریم گیس لائن منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ، پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

//

راولپنڈی: ویب ڈیسک : ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں ہے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی وقار اور مشترکہ ترقی کے فریم ورک کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر صورتحال کے تناظر میں پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیر تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

یورپ جانیوالی پروازکو حادثہ ، جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

لندن :جدت ویب ڈیسک:لندن سے یورپ کے ملک لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو قریب ترین جرمنی کے بریمن ایئرپورٹ اترنے کی ہدایت کی اور یوں یہ پرواز اڑان کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد بریمن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیبن پریشر کے مسئلے کی وجہ سے طیارے کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایف آر 2642 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورپ کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک ساڑھے 7 بجے ٹیک آف کیا، پرواز نے دو گھنٹے بعد منزل پر پہنچنا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ای آئی ڈی سی زیڈ رجسٹریشن کا بوئنگ 373 اڑان بھرتے ہی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 41 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ اڑان کے ٹھیک 30 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور پرواز نے اچانک بلندی چھوڑنا شروع کردی جبکہ 8 منٹ کے دورانئے میں یہ پرواز 10 ہزار فٹ کی کم ترین بلندی تک آگئی تھی۔

مسز سری لنکا 2021ء کیلئے سٹیج پر لڑائی , فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں

کولمبو: (ویب ڈیسک) مسز سری لنکا 2021ء کیلئے سٹیج پر لڑائی ہوئی جہاں پر فاتح حسینہ سے چند ہی لمحوں بعد تاج چھین لیا گیا۔ لڑائی کے بعد فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پشپیکا ڈی سلوا کو سرکاری ٹی وی چینل پر سب کے سامنے مسز سری لنکا کا تاج پہنایا گیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد 2019ء میں مقابلہ جیتنے والی خاتون نے پشپیکا سے تاج چھین لیا اور دعویٰ کیا کہ مسز ڈی سلوا کی طلاق ہو گئی ہے لہذا یہ اعزاز نہیں دیا جاسکتا۔

2019 میں فاتح قرار دی جانے والی کیرولین جوری نے پشپیکا ڈی سلوا سے تاج چھینے کے بعد انتظامیہ کو مقابلے کا وہ قانون یاد کروایا جسکے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والی خاتون کو شادی شدہ ہونا چاہیے، طلاق یافتہ نہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسز جوری نے وہاں پر موجود شائقین سے کہا کہ اس مقابلے میں قانون ہے، جو کہتا ہے کہ حصہ لینے والی کی شادی ہوئی ہو اور وہ طلاق یافتہ نہ ہو لہذا میں ایک ایسا قدم اٹھا رہی ہوں جس سے تاج دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کو ملے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے تاج دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کے سر پر رکھ دیا۔ سب کچھ دیکھنے، سننے اور سہنے کے بعد پشپیکا ڈی سلوا آبدیدہ ہو کر سٹیج سے چلی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقابلے کے منتظمین نے پشپیکا ڈی سلوا سے معافی مانگی ہے اور تصدیق کی کہ وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ابھی میں طلاق یافتہ عورت نہیں ہوں۔ ایک اچھی عورت اور حقیقی کوئین وہ ہوتی ہے جو تاج حاصل کرنے میں دوسری عورت کی مدد کرے ناکہ ایسی عورت جو اس سے اس کا جیتا ہوا تاج بھی چھین لےفیس بک پر ایک پوسٹ میں ڈی سلوا نے بتایا کہ اپنے شوہر سے الگ ہو گئی تھیں تاہم وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔ اپنے سر پر چوٹیں آنے کے بعد ہسپتال گئیں۔ جس طرح ان کی تضحیک کی گئی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

//

کراچی : جدت ویب دیسک:نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.6416 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔ذرائعکے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کریگی ، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ

//
اسلام آباد  ویب ڈیسک ::پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی،آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہے گا۔ پاکستان میں سال 2020 میں بجٹ خسارہ 8.1 فی صد تھا، ملکی معاشی شرح نمو محض 1.5 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی، پاکستان میں مہنگائی گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 فیصد زیادہ ہے، سال 2020میں مہنگائی کی شرح 8.6 اور اس سال 10 فی صد ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی اس سال 10 فیصد جبکہ آئندہ سال 8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8 فیصد ہو سکتا ہے۔

Bakhtawar Bhutto tests coronavirus positive confirmed the news in a tweet

Web Desk ::Bakhtawar Bhutto Zardari, daughter of former president and PPP Co-Chairman Asif Ali Zardari, has contracted COVID-19 and now isolated herself, Bakhtawar confirmed the news in a tweet she posted on Wednesday: “I tested positive for COVID-19 on April 2nd isolating and recovering.”

English actor Paul Ritter has passed away at the age of 54.

Web Desk ::English actor Paul Ritter, who played Eldred Worple in Harry Potter and the Half-Blood Prince, has passed away at the age of 54.Paul Ritter was famous for his role dad Martin Goodman in Channel 4 comedy Friday Night Dinner. His roles in Sky drama Chernobyl and James Bond film Quantum of Solace were also prominent.

عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں

ہانگ کانگ ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لیں، مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے اور خطرناک اسٹنٹس کرنے والے جیکی چن نے فلمی دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی۔

جیکی چن  کا اصلی نام چین کونگ سانگ ہے  جو 7 اپریل 1954 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے ، انہوں نے سٹنٹ مین ،  اداکاری ، ڈائریکشن  میں نام کمایا ۔ جیکی چن کے اہلخانہ  ہانگ کانگ سے آسٹریلیا کے  شہر کینبرا میں  منتقل ہو گئے  جہاں انہیں  ماسٹر یو جم یوئن  کی طرف سے چائنا ڈراما اکیڈمی نامی ایک بیجنگ اوپیرا اسکول میں بھیجا گیا۔یہاں پر جیکی چن نے مارشل آرٹس اور قلابازیوں میں مہارت حاصل کی اورآخرکار وہ ‘‘سیون لٹل فارچیون ’’(سات چھوٹے خوش قسمت )کا حصہ بن گئے، جو اسکول کے بہترین کارکردگی والے طالب علموں کا ایک گروپ تھا اور جیکی چین کو اپنے ماسٹر کی طرف سے یوئن لو کا لقب ملا۔جیکی چن نے 17 سال کی عمر مں  بروس لی کی فلموں میں بطور اسٹنٹ مین کام کیا۔ انہوں نےبطور اداکار  لٹل ٹائیگر آف کینٹن جوہر دکھائے  مگر  یہ فلم بہت زیادہ کامیابی نہ سمیٹ سکی  یہاں تک کہ 1975 میں جیکی چین نے آل ان دی فیملی نامی ایک مزاحیہ فلم کی جس میں ان کا ایک بھی لڑائی  کا منظر یا کرتب شامل نہ تھا۔

جیکی چین  نے کینبرا میں ڈکسن کالج میں دوبارہ داخلہ لیا  اور ساتھ  ہی بطور مزدور کام شروع کر لیا،  وہاں جیک نامی ایک ساتھی بلڈر نے جیکی چین کو  اپنی ٹیم میں رکھ لیا اور لٹل جیک کا نام دے دیا جو بعد میں جیک سے جیکی ہو گیا جس کے بعد جیکی چین  ہو گیا۔جیکی چن نے 80 اور 90 کی دہائی میں شہرت کی سیڑھی پر قدم رکھا  اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ جیکی چن نے موسیقی کی دنیا میں بھی نام کما یا وہ اب تک 20 میوزک البم ریلیز کر چکے ہیں ۔