Daily archive

April 06, 2021

غذائیت سے بھرپور چقندر کے فوائد کیا ہیں ؟

کراچی ۔ویب ڈیسک ::چقندرہم بہت سے طریقوں سے کھا سکتے ہیں خاص طور پر یہ سلاد میں استعمال ہو تا ہے اور اس کا غذائیت سے بھرپورجوس بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

فائبر، فولیٹ، میگنیز، پوٹاشیم، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور چقندر متعدد جسمانی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور چقندر کے فوائد جاننے کے بعد یقیناً آپ اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

نائٹرک آکسائیڈ کی بدولت خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں، اس سے مسلز کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو کہ جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا جوس نکال کر پینا جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے توانائی بڑھاتا ہے۔

دماغی طاقت کے لیے مفید

مسلز کو زیادہ آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چقندر دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن پہنچاتا ہے۔

قبض دور کرنے میں مددگار

ایک کپ چقندر میں ساڑھے 3 گرام فائبر ہوتی ہے اور یہ جز قبض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

نہ گھلنے والا فائبر غذا کو تیزی سے غذائی نالی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور بہت جلد خارج بھی کردیتا ہے، قبض کا شکار رہنے والوں میں بواسیر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، چقندر اس موذی مرض سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ پرانی قبض یا کم فائبر والی غذا بواسیر کا خطرہ بڑھاتی ہے جس سے بچاﺅ کے لیے زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے چقندر فائدہ مند ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید

ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو چقندر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اکثر حاملہ خواتین کے اندر ان کی کمی ہوجاتی ہے۔

کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

ویب ڈیسک ::بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔اس حوالے سے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Image

پی ڈی ایم: اے این پی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان حکومت کو توڑنے والے خود ہی ٹوٹنے لگے

//

ویب ڈیسک ::عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہماری نظر میں ایجنڈا وہی ہے جو ستمبر میں تھا، ذاتی ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے اور اگر کوئی ذاتی ایجنڈے کے لیے عومی نیشنل پارٹی ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میدان میں تھی اور رہے گی۔امیرحیدر ہوتی نے کہا کہ ہم طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی ڈی ایم کو شاید کسی اور طرف لے کر جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ذاتی ایجنڈے کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے عہدوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

Everybody’s anticipating to see the duo Ahad Raza Mir and Sajal Aly on screen together.

Web Desk :Everybody’s anticipating to see the duo Ahad Raza Mir and Sajal Aly on screen together.

Their lively performances have captivated fans many times and now they will be seen acting alongside each other in a series which is eagerly awaited by television fans. According to the viral video, the shooting of their series has been completed and they will now be seen together very soon.

https://www.instagram.com/p/CMZqwk7BhFQ/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

کس طرح کے“کلاس روم” میں کرونا پھیلتا ہے؟ بڑی تحقیق منظر عام پر

/

نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اگر کسی جگہ ہوا کی نکاسی کا بہتر نظام ہوتو وہاں کرونا کے پھیلنے کا امکان کم ہوجاتا ہے، یہ تحقیق سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔اس تحقیق کے لیے محققین نے طالبعلموں اور ایک استاد والے کلاس روم کا کمپیوٹر ماڈل تیار کیا اور وہاں ہوا کی آمدورفت اور بیماری کے پھیلاؤ کا ماڈل بناکر ہوا کے ذریعے وائرس کے پھیلنے کا تخمینہ لگایا، محققین نے ہوا کی مناسب نکاسی کے نظام اور ناقص نکاسی والے کلاس روم پر ان ماڈلز کا تجزیہ کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ہوا میں موجود ذرات سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال مفید ہے، اسی طرح ہوا کی مناسب نکاسی والے کمرے میں کووڈ کا خطرہ چالیس سے پچاس فیصد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے کمروں میں ہوا کا بہاؤ مسلسل موجود رہتا ہے۔محققین نے تازہ ترین تحقیق کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے رہنمائی ملتی ہے کہ چاردیواری کے اندر طالبعلموں کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس ماسک کے ساتھ بیماری کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی سماجی دوری بڑھنے سے مزید کم نہیں ہوتی، جس سے پتا چلتا ہے کہ فیس ماسک کا لازمی استعمال اسکولوں اور دیگر مقامات کتنا ضروری ہے؟،انہوں نے مزید کہا کہ وینٹی لیشن سسٹم اور فیس ماسک کا استعمال وائرس کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

Outdoor spaces are assets for school's COVID-19 response — Teens To Trails

ملزم کی ضمانت کیوں منظور کی؟سول جج پر ہینڈ پرس سے حملہ

راولپنڈی:جدت ویب ڈیسک:سول جج کی عدالت میں مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مار دیا اورمیز پر پڑی فائلیں جج پر اچھالنا شروع کر دیں، سخت جملوں کا بھی اظہار کیا، پرس لگتے ہی جج سماعت ادھوری چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے۔

مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج کو ہینڈ پرس مار دیا۔خاتون کے شور شرابا،گالم گلوچ پر پولیس پہنچ گئی اور لیڈیز پولیس منگوا کر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالتی ریڈر کی درخواست پر ملزمہ خاتون کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ریڈر راجہ کامران نے پولیس کو بتایا کہ مجھ سے اس خاتون نے پوچھا کہ محمد وقاص کے کیس میں کیا کارروائی ہوئی ، میں نے لسٹ چیک کر کے بتایا ملزم کی مبینہ جعلی چیک کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے، خاتون مشتعل اور آگ بگولہ ہوگئی اور کہا کہ وہ اس کیس کی مدعیہ ہے،بد تمیزی اور گالم گلوچ کی،جج کو گالیاں دینے لگی کہ ضمانت کیوں منظور کی؟

مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے، ایم کیو ایم

///

کراچی: جدت ویب ڈیسک:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران کی رشوت خوری اور وفاقی حکومت کے اقدامات نہ ہونے کے باعث مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

زندگی گزارنا مشکل، لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔دوسری طرف کورونا کے نام پر کاروبار بند کر کے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔

مہنگائی مافیا سے ڈپٹی کمشنرز کے بیٹرز پیسے اکھٹے کر رہے ہیں، عوام کو لاوارث نہین چھوڑ سکتے، وفاقی اور صوبائی حکو متیں کچھ کریں نہیں تو ہم کچھ کریں گے،

ان خیالات کا اظہار انہون نے ایک اہم پریس کانفرنس سے کطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ ایک کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ آج اہم اشو پر بات کرینگیملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرینگیوفاقی اورصوبائی حکومت اقدامات نہیں کر رہیں۔

صوبائی حکومت کی ذمہ درای ہے کہ وہ مہنگائی کی روک تھام کریں افسران منافہ خورو ں سے رشوت لیے کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2018 میں چینی 53روپے کلو تھی،اب 105روپے، انڈے۔ 84روپے درجن تھے،اب 120 روپے درجن فروخت ہو رہیہیں، دودھ 90روپے تھاجو اب 140روپیکلو فروخت ہو رہا ہے۔

بجلی کا یونٹ 8روپے تھاجو اب ریکارڈ اضافے کے ساتھ24روپیکا ایک یونٹ ہو چکا ہے۔ لوگوں کا جینامحال ہوگیا ہے، سالانہ بے روز گاری میں اضافہ ہوا پرائس کنٹرول کا محکمہ کہا ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں۔

فاقی حکومت پٹرول پر ٹیکس کم کرے کراچی کیکاروباری طبقیآسان قرض دیا جائے۔سندھ حکومت کے 900ارب روپے کا بجٹ ہے، اس لیے قرضہ بلا سود د دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ہمارا ایک وزیر ہے، اور چالیس وزار کے درمیان کابینہ اجلاس میں ہم آوازآٹھاتے ہیں،کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سمیت دیگر شہروں میں رہنے والے لوگ قانون اپنے ہاتھ نہ لیں۔

1 2 3 5