ویب ڈیسک ::بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار میں 4 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں 5 اپریل کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاہم ساتھ ہی اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے 45 ارکان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
اکشے کمار نے 4 اپریل کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔
اداکار نے بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں اور انہوں نے ماہرین صحت کے مشورے پر کچھ دوائیاں بھی لی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اکشے کمار اور ان کی ٹیم کے ارکان اس وقت کورونا کا شکار ہوئے جب کہ انہوں نے بھارتی ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں شوٹنگ شروع کی تھی۔
’رام سیتو‘ کی کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنانڈس اور نصرت بروچا بھی شامل ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیکولین فرنانڈس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں؟ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ کورونا کا شکار ہونے والے اکشے کمار کی ٹیم کے 45
ارکان میں کون کون شامل ہیں، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر افراد میں کورونا کی زیادہ علامات نہیں ہیں۔