Daily archive

April 04, 2021

ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 22بھارتی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

چھتیس گڑھ: جدت ویب ڈیسک:چھتیس گڑھ کی ریاست میں ماؤ نواز باغیوں نے 22بھارتی فوجیوں کو ہلاک، جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے جوناگوڑا گاؤں میں پہنچ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن باغیوں کے سرگرم رکن مادوی ہڈما کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

آپریشن کے دوران تقریباً 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن میں ماؤ باغیوں کو بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کلیئر کہہ دیا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی، شیخ رشید

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او پاکستان چیپٹر کے ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم ٹھس اور ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے۔

اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ دونوں میں حصہ لیا، نہ آر ہوا نہ پار ان کا کام تمام ہوا، پی ڈی ایم کواب لانگ مارچ کیلیے6ماہ تیاری کرناہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی۔

انہوں نے خود کہہ دیا ہے کہ طشتری میں بھی اجازت نامہ ملے تو میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی، ان کی بات ماننی چاہیے جو کہہ رہی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں، ان دونوں کے اختلافات کا سارا فائدہ عمران خان کو ہوگا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو کھیلایا ہے، زرداری نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وہ کام کیا جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے تھے۔

سائیکل پر بیٹھنا عائزہ کے لئے مشکل ہوگیا، ویڈیو وائرل

کراچی: جدت ویب ڈیسک:مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’چپکے چپکے‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ڈرتے ڈرتے سائیکل پر بیٹھ رہی ہیں۔ جب کہ عثمان خالد بٹ بھی سائیکل کا توازن برقرار نہیں کر سکے اور تھوڑی ہی دورجاکرسائیکل روک دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چپکے چپکے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کیمرے کے سامنے عثمان خالد بٹ پر مرغا پھینک رہی ہیں۔

اکشے کمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک: بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے،اکشے کمار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے،

میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور ضروری طبی دیکھ بھال کر رہا ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے مخلصانہ گزارش ہے کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔

طویل عرصے بعد قومی سلیکٹرز کو نسیم شاہ کی بھی یاد آ گئی

لاہور:جدت ویب ڈیسک: قومی سلیکٹرز کو طویل عرصے کے بعد نسیم شاہ کی بھی یاد آ گئی، ٹیسٹ کیمپ کیلیے طلب شدہ6 اضافی کرکٹرز میں پیسر بھی شامل ہیں،11کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا،تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کیمپ کیلیے 6 اضافی کرکٹرز کو مدعوکرلیا،ان میں پیسر نسیم شاہ بھی شامل ہیں، نسیم شاہفٹنس مسائل کا جواز دے کر محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے جنوبی افریقہ نہیں بھیجا گیا تھا، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل بھی کیمپ میں موجود ہوں گے،

اس سے قبل 11کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شاہنواز دہانی، تابش خان اور زاہد محمود کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

دوسرا ون ڈے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ

جوہانسبرگ: جدت ویب ڈیسک:تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 ویں برسی منائی جا رہی ہے

////

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر مختصر تقریب ہو گی جبکہ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری خطاب کریں گے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا

بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔سابق صدر زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے شہید بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، لیکن ہم انہیں ناکام بنائیں گے۔

اپریل کے مہینے میں گرمی زیادہ اور بارشیں کم ہوں گی، محکمہ موسمیات

////

کراچی:جدت ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

تعلیمی اداروں کے کھلنے یا بند ہونے کا فیصلہ 6اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا

////

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی۔ ت

علیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مخصوص مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15 روز کے لیے آتھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، نئی گائیڈ لائنز مساجد، امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں، جن کے تحت صحن والی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی،

صلوٰۃ تراویح کا اہتمام مساجد اور امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے۔شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں۔