Daily archive

April 03, 2021

شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی موٹرسائیکل فورس تیار

/

کراچی:جدت ویب ڈیسک: ایس پی گلشن نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی موٹرسائیکل فورس تیار کرلی ، اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس 20 موٹرسائیکلوں پرمشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی گلشن معروف عثمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے نئی موٹرسائیکل فورس تیار کی ہے کیونکہ رش والے علاقوں میں پولیس موبائل اچھا پرفارم نہیں کرسکتی۔ ایس پی گلشن نے کہا ہے کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس 20 موٹرسائیکلوں پرمشتمل ہے، جس میں 40 تربیت یافتہ اہلکار ہاٹ اسپاٹس پر گشت کریں گے، تمام موٹرسائیکلوں کا مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم فورس کی موٹرسائیکلوں میں ٹریکرنصب ہیں، اس خصوصی فورس میں شامل پولیس کو لامحدود پیٹرول ملے گا۔معروف عثمان کا کہنا تھا کہ اپنے بجٹ سے پرانی موٹرسائیکلوں کو اپ گریڈ کیا ، مجھ سمیت تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی بھی مانیٹر کر سکیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2021/04/WhatsApp-Video-2021-04-03-at-11.34.06-AM.mp4?_=1

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ چار اپریل کو کھیلا جائیگا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ چار اپریل کو کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا

کورونا وائرس کا شکار سچن ٹنڈولکر ہسپتال میں داخل

ممبئی:جدت ویب ڈیسک:کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر ہسپتال میں داخل ہونیکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ وہ چند روز میں گھر واپس آ جائیں گے۔2013 میں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 47 سالہ کرکٹر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی تھی۔

ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں، وہاب ریاض کا مرحوم والد کے نام پیغام

لاہور: جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے مرحوم والد کے لئے کہا ہے کہ ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں۔

وہاب ریاض نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں رہی۔

وہاب ریاض کے اکاؤنٹ پر مداحوں نے ان کے والد کے لئے دعائے مغفرت کی۔واضح رہے کہ وہاب ریاض کے والد کا انتقال 2017 فروری میں ہوا تھا اور انہیں لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم ماضی میں منفی پیغامات اور نفرت کے اظہار پر آبدیدہ

لندن جدت ویب ڈیسک:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم ماضی میں لوگوں کی جانب سے کئے گئے منفی پیغامات اور نفرت کے اظہار پر آبدیدہ ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران 29سالہ ماڈل فریال مخدوم نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے میرے ماضی سے متعلق گندے الفاظ پوسٹ کئے گئے۔فریال مخدوم نے کہا کہ ماضی میں جب میرے شوہر کے دھوکا دینے کی خبریں چل رہی تھیں۔

اس دوران میرے لئے سخت الفاظ پوسٹ کئے گئے۔ماضی سے متعلق بتاتے ہوئے فریال مخدوم رونے لگیں، اور کہا کہ مجھ پر آن لائن بہت تنقید کی گئی اور سخت جملے استعمال کئے گئے،جو میں نے برداشت کئے تاہم میرے شوہر،بچوں اور اہلخانہ کے لئے جو باتیں کی گئیں اس سے میرا دل دکھا اور مجھے تکلیف ہوئی۔

واضح رہے کہ 8سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے باکسر عامر خان اور فریال مخدوم انگلینڈ کے شہر بولٹن میں رہائش پذیر ہیں۔ سال2017میں عامر خان کے خواتین کے ساتھ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دونوں کے درمیان چھ ماہ کے لئے علیحدگی اور تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد ان دونوں میں دوبارہ صلح اور معاملات حل ہوگئے تھے۔

سائنسدانوں نے بال گرنے کا علاج ڈھونڈ لیا

/

واشنگٹن : ویب ڈیسک ::پاکستان میں ہر دوسرا بندہ ڈپریشن اور زہنی تناو کا شکار ہے ذہنی تناؤ بال گرنے کی بڑی وجہ ہیں لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں سائنسدانوں نے بال گرنے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں ہوا ہے، جو انہوں نے بال گرنے سے متعلق چوہوں پر کی گئی تحقیق کے بعد کیا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث کورٹیکوسٹیرون نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کےلیے ضروری پروٹین جی اے ایس 6 کو سکڑ دیتا ہے، ایسا ہی عمل انسانوں میں ہوتا ہے جس کے باعث بال گرتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ اگر ان چوہوں میں جن کے بال گرے، جی اے ایس 6 پروٹین داخل کیا جاسکے تو بال دوبارہ اگ سکتے ہیں اور کامیابی کے بعد یہ طریقہ انسانوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔

best hair growth treatment - priceinfo.over-blog.comTreating Hair Loss With Platelet-Rich Plasma | The Dermatologist

شیرشاہ کے قریب بوائلر پھٹنے کا واقعہ:علاقہ مکین میں خوف وہراس

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:شیرشاہ کے قریب آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گرنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، بھاری آہنی اشیا گرنے کے بعد زمین میں دھنس گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، جس کے بعد بھاری آہنی اشیا زمین میں دھنس گئیں جبکہ واقعے میں میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراسرار واقعہ پیش آیا، جہاں آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گریں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق پاک کالونی اور سائٹ میں 3 مقامات پر فضا سے گرنے والی بھاری آہنی اشیا کو تجزیے کے لئے بھجوا دیا گیا ، آہنی ٹکڑوں کے تجزیے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔پولیس نے بھاری آہنی آلات گرنے کے واقعے کے حوالے سے اطراف کے گھروں کے مکینوں کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں ، خاتون نے بیان میں کہا کہ صبح ساڑھے دس اور گیارہ کے درمیان زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد اندھیرا چھاگیا اور گھر ہل گیا تھا،کچھ ہوش نہیں رہا، واقعکے وران 2بچے معمولی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساوتھ زون کی بی ڈی ٹیم متاثرہ گھر سیشواہد اکھٹا کررہی ہے، پاک کالونی تھانے کی حدود میں چوہدری ارشد کے گودام میں دھماکیکی اطلاعات بھی ملیں جبکہ لوہے کے ٹکرے میوہ شاہ قبرستان اور گھروں پربھی گرے۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ بوائلر پھٹا ہے تاہم عقل اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ یہ بوائلر کا حادثہ ہے۔ایس ایچ او شیرشاہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ 4 بندے مل کربھی گرے ٹکڑیکو ہلا نہیں سکتے، مزید تحقیقات کے لیے پاک کالونی جارہے ہیں، جائزہ لینے کے بعد بتا سکیں گے کہ ٹکڑاکہاں سے آیا۔

بلوچستان کیلئے دو ارب روپے کا آئی ٹی سروس منصوبہ شروع

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبوں کا عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلیے صوبہ بلوچستان کے میرے اپنے لوگوں کیلیے شروع ہونے والے اس منصوبے کا حصہ بننا ان کیلیے باعث مسرت اور فخر کی بات ہے۔ بلوچستان کے دو ہزار سے زائد علاقوں اور 20 لاکھ کی آبادی کو یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے 09 ارب روپے کی لاگت سے ہائی اسپیڈ تھری جی فور جی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس سلسلے میں جنوبی بلوچستان کیلیے 2 ارب روپے سے زائد مالیت سے براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔ منصوبے سے تربت، کیچھ ،دشت، پنج گور اور اطراف کے 23 ہزار 964 مربع کلومیٹر علاقے میں 306 پسماندہ دیہاتوں کے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہائشی افراد مستفید ہوں گے، معاہدے پر وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای اوحارث محمود اور یوفون/ پی ٹی سی ایل کے قائم مقام سی ای او ندیم خان نے دستخط کیے۔

پوری کوشش ہے کراچی میں اگست میں گرین لائن بس سروس شروع ہوجائے۔ وفاقی وزیر اسد عمر

//

کراچی :ویب ڈیسک :: وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ، پوری کوشش ہے کراچی میں اگست میں گرین لائن بس سروس شروع ہوجائے۔

ایف پی سی سی آئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، کراچی سرکلر ریلوے پر بھی تیزی سے کام کیا جارہا ہے، کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے، محمود آباد سے تجاوزات کو ہٹایا جاچکا ہے، رواں سال کے سی آر کی بڈنگ بھی ہو جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، زراعت میں منصوبے حتمی مراحل میں ہیں، نہ صرف سی پیک چل رہا ہے بلکہ اس میں وسعت آرہی ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ سی پیک کے مغربی روٹ پر حکومت نے بہت کام کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا، 10 سے 11 سال بعد 2 ارب ڈالر ماہانہ سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہوئی ہیں۔ ایکسپورٹ نہیں چلا سکتے تو ملک کو آگے لیکر نہیں چل سکتے۔ ایکسپورٹ بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں،یہ قیاس آرائی نہیں۔وفاقی وزیر بولے کہ اُمید ہے رواں سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے، مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم سب سے زیادہ وقت مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکی روپے کو منجمد کرنے کی پالیسی اسد عمر اور حفیظ شیخ نے نہیں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے بدلی تھی۔ آپ ڈالر پھینک پھینک کر روپے کی قدر مستحکم نہیں کرسکتے۔ بغیراسٹیٹ بینک کے ڈالر ضائع کیے، روپے کی قدر 16 روپے بہتر ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا، کورونا پر مزید اقدامات نہ کریں تو برآمدات جیسے سیکٹر بھی لپیٹ میں آسکتے ہیں، وبا زیادہ پھیل گئی تو سب کچھ بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جو لوگ آکسیجن اور وینٹی لیٹرز پر ہیں وہ 3400 سے زائد پر پہنچ چکے ہیں۔ مزید کہا کہ شادیوں اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور کھانا ہائی رسک ہے۔