Monthly archive

March 2021

پی ایس ایل :باقی میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کا فیصلہ

/

لاہور :ویب ڈیسک : پی ایس ایل سکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی۔ باقی میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ پی ایس ایل سکس کا میلہ دوبارہ  سجنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتوی ہونے  والے میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ورچوئل اجلاس میں  ملتوی میچز  کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ایونٹ کے دوران کورونا ایس او پی اور بائیو ببل مانیٹرنگ کے لئے بھی معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔ برطانوی کمپنی سے  بائیو سیکور ببل کے لیے  معاملات  آخری مراحل میں ہیں۔پی ایس ایل سکس کورونا  کیسز بڑھنے  کے باعث 4 مارچ کو ملتوی کر دیا  گیا تھا۔

In picture :Dur-E-Fishan Looks Beautiful In Black Dress & Tribal Jewelry, See Photos

Web Desk :Recently, she shared some stunning photos on her Instagram. In the photos, Dur-e-Fishan can be seen donning a black western outfit. Her soft makeover and messy hairdo are adding much to her beautiful look.

What has grabbed attention is her jewelry. She has worn a long silver necklace that is giving some traditional vibes. She has just begun her career and impressed her viewers with her acting skills. She got an award for her role in the drama serial Bharas. She has also appeared alongside Hania Aamir in the drama serial Dilruba

.

حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

//

اسلام آباد :جدت ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس ہے، وزیراعظم کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کیساتھ جڑا ہے، مجھ سے پہلے 2وزیرخزانہ نے بڑی محنت سیکام اورمعیشت کو استحکام دیا، ان دونوں حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتارہوں گا۔حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہیکہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں ، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں جبکہ ای سی سی میں 1800روپیگندم کی امدادی قیمت رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔چینی کی درآمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، بھارت اورہمسایہ ممالک میں چینی کی قیمت کم ہے، بھارت سے نجی شعبیکو5لاکھ ٹن چینی درآمدکی اجازت دی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا پاکستان کی معیشت میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جون کے آخر تک بھارت سیکاٹن کی امپورٹ کو کھولا جارہاہے ، پرائمری اکانٹ ، کرنٹ اکانٹ خسارے کو ہم نے سرپلس میں تبدیل کیا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تواسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب ڈالر تھے ، ہماری کرنسی آج اپنے زور پر کھڑی ہے ، بھارت سے چینی کی امپورٹ کو کھولا جارہاہے ، بھارت سے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے اور ملکی ضروریات کے پیش نظر بھارت سے کپاس درآمد کررہے ہیں۔

امریکی شہریوں کی ڈکیتی واردات، پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور محمد انور قتل

//

واشنگٹن : ویب ڈیسک ::غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کی ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کےلیے 8 لاکھ ڈالر کا عطیہ جمع کرلیا۔محمد انور اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل تھے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور محمد انور اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل تھے جس کے قتل نے اہل خانہ کو دوسروں کا محتاج بنا دیا، اہل خانہ نے محمد انور کی آخری رسومات کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کےلیے بھی عطیے کی اپیل کی تھی۔

محمد انور کے اہل خانہ کی مالی مشکلات کو کم کرنے کےلیے امریکا میں موجود کمیونٹی نے گو فنڈ می نامی مہم شروع کی جس میں 6 گھنٹے کے دوران 36 ہزار سے زائد ڈالر جمع ہوگئےجبکہ پیر تک پونے آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوگئی تھی۔متاثرہ خاندان نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مالی معاونت جاں بحق ہونے والے شخص کی کمی پوری نہیں کرسکتی لیکن اس سے روزمرہ کی زندگی کے کچھ مسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ ڈکیتی اور قتل میں ملوث 13 اور 15 سالہ لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان پر قتل اور کار چھیننے کی دفعات عائد کی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی پناہ گزین محمد انور ڈکیتی کی واردات کے دوران اس وقت قتل ہوئے جب وہ دارالحکومت واشنگٹن میں کھانا پہنچانے کا کام کررہے تھے۔

کورونا وائرس، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 56 ہزار 211 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اس وائرس سے مزید 271 اموات ہوئیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 40 ہزار 414 کیسز ریکارڈ کیے گئے،ممبئی شہر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 923 نئے کیسز سامنے آئے اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے،مہاراشٹر میں تمام اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں ریسٹورنٹس، پارک اور شاپنگ مالز بھی رات کے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔

بندر نہیں کہ عالمی رہنماؤں کی نقل کروں: پیوٹن

ماسکوجدت ویب ڈیسک:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اس سوال کے جواب پر کہ انہوں نے عوام کے سامنے کووڈ 19 ویکسین کیوں نہیں لگوائی کہا ہے کہ وہ بندر نہیں جو دیگر عالمی رہنماؤں کی نقل کریں۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی کرونا ویکسین براہ راست نہیں لگوائی جیسے دیگر عالمی رہنماؤں نے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بندر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے بندر دوسروں کی نقل کرتے ہیں میں ایسا نہیں کر سکتا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ صرف اس وجہ سے کہ دوسرے عالمی رہنماؤں نے ٹی وی پر ویکسین لگوائی، مجھے ان کی پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے ساتھ 4 سال تک جنسی تعلق رہا، امریکی خاتون

لندن جدت ویب ڈیسک: امریکا کی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔

امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نے برطانوی اخبار سنڈے مرمر کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں اور جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔

جینیفر نے کہا وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دورں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔

امریکی خاتون نے کہا کہ بورس جانسن کے ساتھ‘رومانوی تعلق’2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث مزید نہ چل سکا۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اس بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ریاض جدت ویب ڈیسک:کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھر سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 541 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 866 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116ہوچکی ہے۔

بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت ٹیم کی حتمی رپورٹ میں کورونا وائرس لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان مسترد کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وائرس کے چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

1 2 3 102