مزار قائد پر جشن آزادی کی پروقار تقریب ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

کراچی جدت ویب ڈیسک بابائے قوم قائد محمداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر پیر کو پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ شریک ہوئے۔اس موقع پر سندھ کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی کی۔گورنرسندھ اور وزیر اعلی سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آج اپنا 70 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، زندہ قومیں اپنا تہوار جوش وخروش سے مناتیئ ہیں ، 70 واں یوم آزادی آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے اور جشن آزادی کی تقریب منعقد ہورہی ہیں۔ اس موقع پر اپنے شہدا کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ دہشت گردی کے خلاف قانون نا فذ کرنے والے جوانوں اور ہمارے بہادر شہریوں نے بھی اپنی جانوں کے نذارنے پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ کل بھی کوئٹہ میں دہشت گردی ہوئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہدا کے ورثہ سے تعزیت کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو اکھٹا ہونا ہوگا، اسی صورت میں دہشت گردی سے نجات پائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔انہوں نے کہاکہ آئین پر آگے چل کر ترامیم ہوسکتی ہیں ،گورنر سندھ آئینی کردار ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج میں بنیادی چیزوں کو پہلے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، خوب ترقی کرےگا،کراچی میں ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انفرااسٹرکچر کی بہتری پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے، ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں لیکن اب حالات بدل رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.