دسواں ہاکی ایشیا ء کپ بنگلہ دیش میں شروع پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت ،چین جنوبی کوریا،جاپان،اومان اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی

ڈھا کہ جدت ویب ڈیسک : دسواں ہاکی ایشیا کپ بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایشیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، اومان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، جاپان اور گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور اومان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.