ایشیا ہاکی کپ ،پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر

جدت ویب ڈیسک :ایشیا ہاکی کپ ۔ سپر فور مرحلے میں گرین شرٹس دوسرے مقابلے میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کیخلاف میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔پہلے کوارٹر میں قومی کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا اور15 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے شاندار گول اسکورکرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلا دی ۔پاکستان اپنے آخری میچ میں ہفتے کے روز بھارت سے ٹکرائے گا ۔ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس فائنل کی ڈور سے باہر ہو جائیں گے۔کھیل ختم ہونے سے چند لمحات پہلے جنوبی کوریا کے لی نمیانگ نے گول کرکے مقابلہ ایک ،ایک گول سے برابر کر دیا ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.