10 Years old Girl nikkah Badin

10سالہ بچی کا 40سالہ شخص سے نکاح ۔۔۔۔۔۔

بدین جدت ویب ڈیسک بدین میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپا مار کر 10سالہ بچی کا 40سالہ دلہا سے جبری نکاح رکوادیا، دلہا اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قائد آباد میں 10سالہ بچی کا نکاح 40سالہ شخص عبدالخالق سے کرایا جا رہا تھا۔خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے بچی کا جبری نکاح رکوادیا گیا، دلہا پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ایس ایچ او انور لغاری کے مطابق بچی لے پالک ہے نکاح کے نام پر بچی کوفروخت کیاجارہا تھا، بچی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ نکاح خواں اور دلہا کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار شخص کے مطابق دلہن کے والد نے نکاح کے اخراجات کی مد میں20 ہزار روپے وصول کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.