یو سی براؤزر کو گوگل نے پلے اسٹور سے ہٹادیا‘مگر کیوں۔۔۔جانئے

نئی ئی دہلی جدت ویب ڈیسک گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹا دیا ہے اور اب بھارتی اینڈروئیڈ فون صارفین اپنے فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے ۔بھارتی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ گوگل نے 30 دن کے لیے پلے اسٹور سے یو سی براؤزر ہٹادیا ہے اور بھارت میں موجود اینڈروئیڈ صارفین اپنے موبائل فون میں یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے ۔ گوگل نے یہ فیصلہ یو سی براؤزر کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر اسٹورâذخیرہá کرنے کی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیا ہے ۔میڈیا کے مطابق یو سی براؤزر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کی ملکیت ہے اور گزشتہ دو ماہ سے اس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کمپنی بغیر اجازت صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا چین میں اپنے سرور پر بھیج رہی ہے ، جب کہ کمپنی پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اگر صارف یو سی براؤزر کو اپنے فون سے ان انسٹال کردیتا ہے یا براؤزنگ کی ہسٹری âتاریخá مٹادیتا ہے تب بھی موبائل پر یو سی براؤزر کا کنٹرول باقی رہتا ہے اور صارفین کی معلومات چینی سرور پر منتقل ہوتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.