US Open Tennis Men's Singles Semi Finals

یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

نیویارک جدت ویب ڈیسک :یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل، مینز سنگلز سیمی فائنلز âآجá ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور جاپان کے کی نیشیکوری مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔پہلے سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ جاپان کے کی نیشیکوری سے ہوگا۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں ڈینیئل تھیم کو شکست دیکر، کی نیشیکوری نے مارین کلچ کو ہرا کر، جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے جان اسنر کو مات دیکر اور نوویک جوکووچ نے جان ملمین کو شکست فاش سے دوچار کر کے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.