یوم شہدا پولیس ، شہدا اور انکے بہادر خاندانوں کو سلام ، آرمی چیف

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل آصف غفورکے ٹویٹ کے مطابق پولیس شہدائ ڈے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کی جانب سے پولیس کے شہدائ اور ان کے بہادر خاندانوںکو سلام پیش کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.