#FlightEurope #EmergencyLandingGermany

یورپ جانیوالی پروازکو حادثہ ، جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

لندن :جدت ویب ڈیسک:لندن سے یورپ کے ملک لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو قریب ترین جرمنی کے بریمن ایئرپورٹ اترنے کی ہدایت کی اور یوں یہ پرواز اڑان کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد بریمن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کیبن پریشر کے مسئلے کی وجہ سے طیارے کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایف آر 2642 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورپ کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک ساڑھے 7 بجے ٹیک آف کیا، پرواز نے دو گھنٹے بعد منزل پر پہنچنا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ای آئی ڈی سی زیڈ رجسٹریشن کا بوئنگ 373 اڑان بھرتے ہی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 41 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ اڑان کے ٹھیک 30 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور پرواز نے اچانک بلندی چھوڑنا شروع کردی جبکہ 8 منٹ کے دورانئے میں یہ پرواز 10 ہزار فٹ کی کم ترین بلندی تک آگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.