Indian actress

ہیمامالنی کے سدابہار جوانی کے ٹوٹکے‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک ماضی کی ڈریم گرل ہیما مالنی دل کی بات لبوں پر لے آئیں۔ خوبصورتی برقرار رکھنے کے ٹوٹکے بتا دیئے۔ کہتی ہیں کہ سوچ مثبت رکھیں، خوش رہیں، زندگی میں ڈسپلن لائیں اور سدا جوان رہیں۔ڈریم گرل کا خطاب لے کر بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ اس وقت اگر انڈسٹری میں کوئی ڈریم گرل ہے تو وہ ہے دیپیکا پڈوکون ہے۔ ایک انٹرویو میں ہیما مالنی نے خوبصورتی برقرار رکھنے کے گر بھی بتا دیے۔ کہتی ہیں کہ خوبصورتی خدا کا ایک تحفہ ہے، اسے برقرار رکھنے کے لئے یوگا کریں، رقص کریں اور زندگی میں ڈسپلن لائیں۔ ہیما کا کہنا ہے مثبت سوچ رکھیں تا کہ سب اچھا ہی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.