ہیری اور سیجل سینما کی زینت گئے، تفصیلات جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ فلم’ ’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی اور امید ہے کہ انوشکا شرما کے شاندار اسٹائل کی طرح فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوگی۔امتیاز علی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، انوشکا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ آج کل اداکاراؤں کا پروموشنز کے دوران بہترین انداز میں نظر آنا اس سے زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔فلم میں سب کی نظریں انوشکا شرما کے بدلتے ہوئے اسٹائلز پر لگی ہوئی ہیں۔لیکن یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انوشکا شرما نے ان پروموشنز کے دوران شاید ہی اپنے کسی انداز سے مایوس کیا ہوگا۔فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انوشکا شرما نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کیا، جو نہایت سادہ لیکن اسٹائلش بھی تھا۔اس سے قبل انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی فلم کی تشہیر کے لیے یہ خوبصورت جوڑا پہننا اور سب کی توجہ کا مزکر بن گئیں۔انوشکا نے اپنی فلم کے ایک گانے ’ہوائیں‘ کی لانچ کے موقع پر نہایت خوبصورت بنارسی ساڑھی پہن کر سب کو حیران کردیا۔اس کے بعد ایک اور ایونٹ کے دوران انوشکا شرما نے سبز رنگ کا یہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، جس میں ہمیشہ کی طرح وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی فلم کی تشہیر کے دوران زیادہ تر روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا۔روایتی ملبوسات کے علاوہ انہوں نے مغربی اسٹائل کے لباس بھی پہنے اور شائقین کو خاصا متاثر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.