Pakistan

ہوا وے نے پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 متعارف کرا دیا

لاہور جدت ویب ڈیسک ہوا وے اور پورشے نے مل کر پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 متعارف کرا دیا ہے۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز میں شامل پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 ہوا وے کی ٹیکنالوجی اور پورشے کے ڈیزائن فلاسفی کا نتیجہ ہے جو صارفین کے لئے قیمتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فون پالشڈ، سیرامک ٹیکسچر ڈیزائن کے ساتھ ڈائمنڈ بلیک میں خصوصی طور پر دستیاب ہے۔ پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 میٹ سیریز کا سب سے طاقتور سمارٹ فون ہے۔ یہ فون 6 جی بی ریم اور 256 جی بی روم کے ساتھ بھرپور کارکردگی اور قوت کا حامل ہے۔ کسٹمائزڈ UI پورشے کی رفتار اور ترتیب کے منفرد احساس کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ فون خصوصی قیمتی پیکنگ میں خصوصی اسیسریز اور وی آئی پی ممبر سروسز کے ساتھ ترسیل کیا جاتا ہے۔ فون کی مسحور کن تعارفی تقریب میں پاکستان فیشن اور لائف سٹائل کی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔ سائرہ اور شکیرہ کی پیشکش میں حریم فاروق اور علی رحمان خان نے سبیکا امام، آمنہ بابر، سائبل چوہدری، نورے بھٹی اور فروہ کاظمی کے ساتھ بلیک اور وائٹ گائونز میں ڈیوائس کے تھیم کو پیش کیا۔ تقریب میں ہوا وے میٹ 10 پرو کے برانڈ ایمبیسیڈر تاپو جویری اور سپر سٹار شان شاہد توجہ کا مرکز تھے۔ ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے جنرل منیجر پاکستان بلیو کنگ نے پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 کی رونمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہوا وے میٹ 10 سیریز پاکستان کی سب سے مقبول سمارٹ فون سیریز ہے۔ لوگوں کی شاندار پذیرائی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک اور اعلیٰ معیار کی پیشکش کر رہے ہیں۔ پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 شاندار ہارڈ ویئر اور جدید سافٹ ویئر کا مجموعہ ہے جسے پورشے کے تیار کردہ پریمیم ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے۔ پورشے ڈیزائن ہوا وے میٹ 10 نے ایک روز کے اندر اپنی پہلی ہی فروخت کے ساتھ پاکستان بھر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ یہ فون 144,999/- روپے میں دستیاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.