PPP

ہم نے عدالتی فیصلے مانے اب نواز شریف کو بھی ماننے پڑیں گے‘خورشید شاہ

سکھر جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلے مانے ہیں اور اب نواز شریف کو بھی ماننا پڑیں گے اور اداروں کا احترام کرنا پڑے گا،ملک میں عدم استحکام ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک سرمایہ کار نہیں آ رہے ہیں،جب تک استحکام نہیں ہو گا معیشت کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی۔سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیدخورشید شاہ نے کہا کہ گالی اورالزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، اداروں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرنا ہوگا، عدالت کے فیصلے کبھی ہم دے دیتے ہیں تو کبھی عدلیہ پارلیمنٹ کے فیصلے دے رہی ہے، ہمیں پاکستانی بن کرفیصلے کرنے پڑیں گے، کوئی بھی شخص چاہے وہ وزیراعظم ہو، یا رہا ہو اسے اداروں احترام کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ کہا کہ عدالتوں کے فیصلے غلط ہی کیوں نہ ہوں انہیں مانا جانا چاہیے، ہم نے نوازشریف کے احکامات پرعدالت کے فیصلے مانے ہیں اوراب ان کوبھی ماننا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے، ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں 7 ہزار ارب روپے کاقرضہ لیا ہے اور ہم اس وقت 21 ہزار ارب روپے کے مقروض ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.