MQM

ہم مخالفین کو ایم کیوایم کو تماشہ نہیں بنانے نہیں دیں گے،ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم پاکستان کے کنوئیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے آئین کا فیصلہ انشاللہ27فروری کو ہوگا ہمیں یقین ہے کہ آئین میں موجود اصولوں و ضابطوں کو کامیابی ملے گی 23اگست کے بڑے حادثے سے نکل کر قوم کو تقسیم ہونے سے بچایا تھا اب بھی قوم کی تقسیم کے فارمولے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے یہ بات ڈسٹر کٹ سینٹرل کے بڑے جنرل ورکز اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا نظم و ضبط اور اس کے اصول اسے تمام سیاسی جماعتوں سے ممتاز کرتے ہیں ہم اگر اصولوں سے ہٹ جائیں گے تو مفاد پرست بن جائیں گے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکاء سے سوال کیا کہ آپ لوگ اصول پرستی کے ساتھ چلیں گے یا شخصیت پرستی کے ساتھ جس پر حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر کہا کہ ہم اصولوں کے ساتھ ہیںان کا مزید کہنا تھاکہ سربراہ اختیار ات مانگتا نہیں بلکہ دیتا ہے ہمارے لئے کارکنان بہت اہمیت رکھتے ہیں ہم شہیدوں کی قربانیوں اور اسیر ساتھیوں کی جدو جہد کو برباد نہیں کرسکتے ایم کیوایم پاکستان کو اصولوں اور پارٹی بنیادی منشور ی کے مطابق چلانے کے علاوہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے آگے لے کر چل رہے ہیں ایم کیوایم کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہاں اجتماعی فیصلوں کے ذریعے قوم کے مفادات اور تحریک کو عوام کے مسائل کے حل اور نہ انصافیوں کے ازالے کے لئے پوری رابطہ کمیٹی متحرک ہے ہم مخالفین کو ایم کیوایم کو تماشہ نہیں بنانے نہیں دیں گے بہت سی سیاسی جماعتیں خوش فہمی کا شکار ہوچکی ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں شہری علاقوں کا مینڈیٹ ایم کیوایم کی امانت ہے جس میں عوام خیانت نہیں ہونے دیگی ۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک نے کہا اس تحریک کے لیے ہمارے کارکنان نے بہت قربانیاں دی ہیں آج بھی ہمارے سیکٹروں ساتھی جیلوں میں ہیں درجنوں ساتھی لاپتہ ہیں اور یہ ساتھی اس کے تحریک کے ضامن اور امین ہیں ان کا مزید کہنا تھا ایم کیوایم دنیا کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی تقسیم نہیں ہوئی ایم کیوایم ایک ہے اور انشاللہ ایک ہی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.