#Wellknown #Singerandactor #AliZafar

ہم سب پاکستانی بھارت کے لئے دعاگو ہیں،علی ظفر

کراچی : جدت ویب دیسک:معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ جس مشکل سے گزر رہے ہیں
اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہاں پاکستان میں بھی لوگ پریشان ہیں لیکن شاید یہی مشکل گھڑیاں ہوتی ہیں جن سے ہم سیکھتے ہیں کہ انسانیت کیا ہوتی ہے اور انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔علی ظفر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کے لئے دعاگو ہیں کہ خدا آپ کو تندرستی عطا فرمائے، آپ کی جلد از جلد مشکلات ختم ہوجائیں اور خوشحالی آئے،یہی دعا تمام پاکستانی اور تمام انسانوں کے لئے ہے۔ دوسری جانب ایک بھارتی ویب سائٹ نے علی ظفر کی دعا کو شائع کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کے اس عمل پر ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیشہ پیار،امن اور دعائیں۔اداکار و گلوکار کے اس پیغام کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.