MQM Pakistan

ہم جبر و دبائو کی سیاست نہیں کرتے ‘ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی جدت ویب ڈیسک متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکی گئی جبکہ ہم جبراور دبائو کی سیاست نہیں کرتے۔ اتوار کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے سسٹم کو نہیں مانتے۔ داخلوں میں حیدرآباد اور سکھرکے طلبہ کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں اور ہم احتجاج کرنےوالے طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سندھی بولنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جبر و دبائو کی سیاست نہیں کرتے اور حکومت سندھ کی تحقیقات کو بھی نہیں مانتے جبکہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہرکی گئی ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرا کی پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ارشد وہرا کے بارے کل بات کریں گے، آج ہم یہاں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کھڑے ہیں اور ساتھ کھڑے تمام طلبہ ارشد وہرا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.