PSL

ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں‘سلمان اقبال

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیا ناظم آباد میں کراچی کنگز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ بھارت نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روکنے کے لیے سیریزکا اعلان کردیا۔ہم نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کاوعدہ کیا تھا، ہم نے ٹی 10 لیگ شروع کی جوآج بہت مقبول ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ سے ڈھونڈے گئے لڑکے عالمی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔تین سال سے روایت برقرار رکھنے پر عارف حبیب صاحب کا شکرگزار ہوں۔ سلمان اقبال نے سیکیورٹی دینے پرپولیس اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ دعاکریں ہم دبئی سے سرخروہوکرآئیں اور کراچی میں فائنل کھیلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.