ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کو پڑھائی جانے والی کتاب پستی کی دلدل میں گرانے کی کوشش ،محکمہ تعلیم خاموش کیوں ؟؟؟

جدت ویب ڈیسک :ہمارا نظام تعلیم پستی کی دلدل میں گرتا جارہا ہے میزبان اور اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سکولزمیں تیسری جماعت کے بچوں اور بچیوں کو ایسی کتاہیں پڑھائی جا رہی ہیں جن میں انتہائی غیر اخلاقی مواد موجود ہے ، انہوں نے اپنے پروگرام کے دوران تیسری جماعت کے طلبا کو پڑھائی جانے والی کتاب ”رومیو اینڈ جولیٹ“ اور ”سیلیز فون“ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کتاب ”سیلیز فون“ میں ایک کہانی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلی نامی لڑکی کا فون گم ہو جاتا ہے ، اس کا بوائے فرینڈ اسے کال کرتا ہے مگر دونوں کا رابطہ نہیں ہو پاتا تو سیلی کی دوست اسے کہتی ہے کہ بوائے فرینڈ نہیں آیاتو تم ہمارے ساتھ چلو ، اس کے بعد وہ ایک بار میں جاتی ہے اور وہاں اس کی ملاقات ایک اور لڑکے سے ہوتی ہے ۔ا س کے بعد اس کا بوائے فرینڈ کال کرتا ہے مگر وہ اسے مل نہیں پاتی تو سیلی بار میں جاتی ہے جہاں اس کی ملاقات ایک اور لڑکے سے ہوتی ہے‘ ‘، یہ کوئی خبر نہیںانہوں نے کہا کہ ان کتابوں کے علاوہ سائنس کی کتابوں میں بھی ایسی غیر اخلاقی چیزیں پڑھائی جا رہی ہیں کہ ان کہانیوں کو بیان کرنا بھی مناسب نہیں ہے ،اس کے علاوہ اسلامیات کی کتابوں میں نبی پیغمبروں کے ذکر کے حوالے سے بھی تکریم کا خیال نہیں رکھا جا رہا مگر اس کے باوجود والدین ان باتوں سے بے خبر ہیں اور اپنے بچوں کو اس قسم کے غیر اخلاقی نصاب کی تعلیم دیے جانے پر خاموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بوائے فرینڈ اور بار میں جانے کے حوالے سے کہانیوں کے ساتھ ساتھ ، جنسی تعلیم کے موضوعات بہت سارے سکولز کے نصاب کا حصہ بن چکے ہیں ،محکمہ تعلیم کیوں خاموش ہے یا پھر ان کو کچھ پتا ہی نہیں ہے کہ ایسا مواد پڑھایا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.