Mehwish Hayat

ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے‘ مہوش حیات

لاہور جدت ویب ڈیسک : فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اور یہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دباﺅ کا شکار نہیں ہوئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو فنکار کردار نکاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔مہوش حیات نے کہا کہ وقت کیساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگن ہو تو خدا منزلےں خود بخود آسان کردےتا ہے ،مےں آج جس مقام پر ہوں یہ سب مےری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.