ہاکی ٹیم بھی نیوٹرل مقام پر ہوم سیریز کھیلے گی ٗ معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک کرکٹ کے بعد اب پاکستان ہاکی ٹیم بھی نیوٹرل مقام پر ہوم سیریز کھیلے گی ،اس سلسلے میںپاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہبازسینئر نے بتایا کہ پی ایچ ایف نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کیا جس کے تحت ایف آئی ایچ سے بڑے ایونٹ کی میزبانی بھی مانگیں گے۔شہباز سینئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہوم سیریزنیوٹرل وینیواسکاٹ لینڈ میں کھیلے گی، پی ایچ ایف نے سرفہرست ٹیموں سے دوطرفہ سیریز کے لیے خطوط لکھ دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اولمپکس، ورلڈکپ اور چیمپئنزٹرافی میں خراب پرفارمنس کی وجہ ہوم سیریزکا نہ ہونا ہے اس لیے ہوم سیریزسے میگا ایونٹس میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہترہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.