ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اپنے شوہر سے چھپ کر ایک غیرمرد سے رومانس کرتی ہوئی پکڑی گئی ‘ پھر کیاہوا‘ جانئے / #KateWinslet

 لاس اینجلس  جدت ویب ڈیسک  ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور اداکارہ جیک جیلن ہال کو سالانہ دیے جانے والی ’ہولی وڈ ایوارڈز 2017‘ کے لیے نامزد کردیا گیا۔دونوں اداکاروں کو آئندہ ماہ 5 نومبر کو کیلی فورنیا کے ’بیورلی ہلٹن‘ ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔کیٹ ونسلیٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویل‘ جب کہ جیک جیلن کو اپنی فلم ’اسٹرانگر‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کیٹ ونسلیٹ کی فلم ’ونڈر ویل‘ دوسری شادی کرنے والی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے شوہر سے چھپ کر کسی اور مرد سے بھی رومانس کرتی ہے۔جیک جیلن کی فلم ’اسٹرانگر‘ امریکی شہر بوسٹن کی میراتھن ریس میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے پر بنائی گئی فلم ہے، جس میں جیک جیلن نے بم دھماکے سے متاثرہ شخص کا کردار ادا کیا۔دونوں فلموں میں کیٹ ونسلیٹ اور جیک جیلن ہال کی شاندار اداکاری کو سراہا گیا۔ہولی وڈ رپورٹر نے خبر دی کہ کیٹ ونسلیٹ کو ’ہولی وڈ بہترین اداکارہ‘ جب کہ جیک جیلن ہال کو ’ہولی وڈ بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.