ہالی ووڈ فلم ’ایل بی جے‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جدت ویب ڈیسک :امریکا کے سابق صدر لنڈن بی جانسن پر بنی ہالی ووڈ فلم ’ایل بی جے‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیایہ کہانی امریکا کے 36ویں صدر لنڈن بینس جانسن کی سیاسی زندگی پر مبنی ہے ۔ فلم میں صدر لنڈن کو صدارت سنبھالنے کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے متعلق مناظر دکھائے گئے ہیں۔فلم میں لنڈن جانسن کا مرکزی کردار ہالی ووڈ کے معروف اداکار ووڈی ہارلسن نبھا رہے ہیں۔
فلم 3نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔۔ لنڈن بی جانسن نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے 2 گھنٹے 8 منٹ بعد صدارت سنبھالی تھی۔

 

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.