#PresidentArifAlvi #Approves #HigherEducationCommission #AmendmentOrdinance

ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021کی منظوری

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: صدرمملکت عارف علوی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی، جس کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021کی منظوری دیدی ، آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی ایچ ای سی کووزارت تعلیم کیماتحت کرناسازش قرار دے دیا ہے ، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایچ ای سی آرڈیننس اور اس کیپیچھیچھپے مقاصد کی مذمت کرتیہیں، حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنیکافیصلہ کس مقصد کے لئے کیا؟پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ تعلیم کوایڈہاک بنیادپرآرڈیننس سے نہیں چلاسکتے، آپ کی نیت ٹھیک ہیتوبل لائیں، قانون سازی کریں، ایچ ای سی آرڈیننس کو سینیٹ میں مستردکریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ تسلیم شدہ اداریکووفاقی حکومت کیماتحت کرناتعلیم دشمنی ہے، نئے ادارے بنانے کے بجائے پرانے اداروں پر قبضہ کیا جارہا ہے، حکومت ایک خود مختار تعلیمی ادارے کو تباہ نہ کرے۔آرڈیننس کیتحت ہائیرایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم ہوگئی ہیاور ایچ ای سی کیفیصلیوزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط کردیئے گئے ہیں۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی2سال اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4سال کیلئے ہوگی، چیئرمین اورممبران ایچ ای سی مزیدایک ٹرم بھی لیسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.