گوگل نے اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ویب ڈیسک  ::تیز ترین ترقی کے دور میں ہر روز نئے کام اور نئے رجحان پیدا ہو رہے ہیں، ٹیکنالوجی پر نظررکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے بعد گوگل نے  اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ایپلیکیشن کو دنیا بھر میں موجود کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہے۔

ماہرین کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے گوگل پلے اسٹور سے جلد اس ایپلیکیشن کو ہٹا دیا جائے گا۔

کمپنی نے ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کرنا  شروع کردیا ہے اور انہیں بتایا کہ جلد اس کو مستقل بند کردیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق گوگل نے مذکورہ کمپنی کو 25 مئی تک خدشات دور کرنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، مذکورہ تاریخ تک اگر جواب نہ آیا تو گوگل اس ایپ کو بند کردے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.