گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملیر میں پئ ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی رہائش گاہ پر آمد

ملیر کراچی ۔ویب ڈیسک :: گورنر سندھ عمران اسمعیل کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ جوائنٹ سیکرٹری کراچی ریجن ڈاکٹر مسرور سیال کی رہائش گاہ پر آمد ، ڈاکٹر مسرور علی سیال کے پھوپھا کی وفات پر تعزیت کے بعد پریس کانفرنس کی گئی

جس میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج وہ دورہ سندھ پر نکلے ہیں اور سندھ کے تمام متوسط علاقوں اور عوامی مسائل کا خود جائزہ لے کر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ملکی صورتحال پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کسی صورت اپنے نبی کی ناموس پر سمجھوتا نہیں کرسکتی ، وزیر اعظم سمیت تمام حکومتی اراکین اور کارکنان سچے محب رسول ہیں ، ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملکی صورتحال پر مکمل قابو پالیا جائیگا ۔ اور سفارتی طور پر گستاخانے رسول کو پوری دنیا میں شرمندہ اور رسوا کیا جائے گا۔ اس موقع پر میزبان ڈاکٹر مسرور علی سیال کا کہنا تھا کہ شب و روز وطن عزیز کی خدمت میں مصروف عمل ہیں وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور پاکستان میں ریاست مدینہ کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست قائم ہوگی اور تب تک خان کے ٹائگرز انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.