Murder in GojarKhan

گوجر خان،بھائی نے ضعیف بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا

گوجرخان جدت ویب ڈیسک :قتل کے وقوعہ میں بھائی کے ہاتھوں ضعیف بہن اور بھانجہ قتل جبکہ ڈکیتی کی واردات میں انگلینڈ پلٹ فیملی سے موبائل اور ہینڈ بیگ چھین لینے کے باوجود موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے فرہان چٹھہ زخمی ،آ ن لائن کے مطابق قتل کا وقوعہ تھانہ جاتلی کے گائوں کاہلی اعوان میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں مظہر علی نے اپنی بہن کے گھر بیاہی اپنی بیٹی کے ساتھ تلخیوں اور تشدد سے تنگ آکر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں اسکی بہن 70سالہ صغریٰ بی بی اور بھانجہ 40سالہ وادی حسین بے دردی کے ساتھ قتل ہو گیا ،ڈکیتی کی واردات ماہندر کے علاقہ میں بر طانیہ پلٹ سعید چٹھہ کی فیملی کے ساتھ پیش آئی ،یہ فیملی آج صبح برطانیہ واپس پلٹنے کی تیاریوںمیں مصروف تھی، سعید چٹھہ کا بیٹافرہان اپنے کزن کے ساتھ عزیزوں کے ہاں ملنے ملانے اور واک کیلئے ابھی گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے انہیں آن گھیرا اور گن پوائنٹ پر ان سے ہینڈ بیگ اور2قیمتی موبائل چھین لینے کے باوجود ان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں فرہان چٹھہ شدید زخمی ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.