DMC Korangi

گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ صفائی وستھرائی نظام میں اصلاحات لارہے ہیں ، نیئررضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ہمارے عزم و حوصلے بلند ہیں باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے ،یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے حلقہ انتخاب میں شب روز مصروف ہیں انشا اللہ بہت جلد ضلع کورنگی میں عوام مسائل کے حل کے حوالے سے انقلابی تبدیلی رونما ہوتے دیکھیں گے،افسران یونین کمیٹیز کے نمائندوں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں،عوامی خدمات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون کی یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے دیگر نمائندے اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی کہ یونین کمیٹیز میں جاری ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے اور اسے وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے محکمہ صفائی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا یا جائے اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف صفائی و ستھرائی کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں اور تاجر نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور اُن سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپیل کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات خصوصاً صاف ستھرے صحت مند ماحول کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں اس موقع پر عوام اور تاجر نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل سننے کے بعد چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران سے درپیش شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات صاد رکئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.