Mala Begum Singer Anniversary

گلوکار مالا بیگم کی 28 ویں برسی 6مارچ کو منائی جائے گی

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان فلم انڈسٹری کو سینکڑوں مشہور گیت دینے والی گلوکار مالا بیگم کی 28 ویں برسی 6مارچ کو منائی جائے گی۔’’غِم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے ‘‘جیسے متعدد لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکار نسیم نازلی المعروف مالابیگم نو نومبر1939 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔1950ئ کی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ساتھ موسیقی کے جہاں میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں۔بڑی بہن شمیم نازلی نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961ئ میں پنجابی فلم ‘ آبرو’ میں متعارف کروایا۔جبکہ انھوں نے 1962ئ میں پہلی اردو فلم ‘سورج مکھی’ میں اپنے فن کا جادو جگایا تاہم ان کو اصل شہرت فلم ‘عشق پر زور نہیں’ کے گیت ‘دل دیتا ہے رو رو دہائی’ سے ملی، جس نے سننے والوں کو چونکا دیا۔مالا کے عروج کا دور 1964ئ سے 1971ئ تک رہا جس میں انھوں نے بہت بڑی تعداد میں اعلیٰ پائے کے گیت گائے۔ ماضی کی مدھر آواز کی یہ گلوکارہ6مارچ 1990 کو اپنے مداحوں کو غم زدہ چھوڑگئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.