Junaid Jamshed 53 Birthday

گلوکار جنید جمشید کی 53 ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور جدت ویب ڈیسک :کروڑوں دلوں میں بسنے والے معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید ہم میں نہیں مگر ان کے چاہنے والوں نے گزشتہ روز پےر کو ان کی 53 ویں سالگرہ منا ئی انہوں نے فن موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگارسی اور تعلیم کےشعبے میں نام کمایا۔ خوبصوت مترنم آواز، حمد الہی میں ڈوبی ہوئی نعت پڑھیں تو دل میں اترجائے۔فن موسیقی میں نام کمانےوالے مرحوم جنید جمشید آج ہم میں نہیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔ جنید جمشید تین ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرت موسیقی سے ملی۔ ملی نغموں سمیت ان کے گائے گیت آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔ہردل عزیز جنید جمشید سات دسمبر 2016کو حویلیاں میں مسافرطیارہ گرنے کے سانحے میں ہمیشہ ہمیشہ کےلیے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.