Cars sales in Pakistan increase

گزشتہ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا

کراچی جدت ویب ڈیسک :ملک میں جنوری میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ جنوری کے دوران تاریخ کی ریکارڈ فروخت ریکارڈ کی گئی،کاروں کی فروخت کا کل حجم تقریبا 24 ہزار کاروں تک پہنچ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کار فروخت 1لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔بزنس ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ جاپانی کاروں کی امپورٹ میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کاروں کی فروخت میں اضافے کا رحجان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.