Indian Actor

گجنی کی آسین کے گھر ننھی پری آگئی‘ مزید جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک فلم گجنی سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ آسین کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، آسین اوران کے شوہر راہول شادی کے ڈیڑھ سال بعد بیٹی کے والدین بن کر خوشی سے سرشارہیں۔اداکارہ آسین بھارتی بزنس مین راہول شرما سے گزشتہ برس جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، اداکارہ کی اچانک شادی کی خبروں سے جہاں ان کے مداح حیران ہوئے تھے وہیں ان کے کئی چاہنےوالوں کے دل بھی ٹوٹ گئے تھے، تاہم آسین اپنی شادی کے فیصلے سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی بھی اختیارکرلی تھی تاکہ اپنی شادی کو بھرپور وقت دے سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزآسین کےشوہرراہول شرما نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی زندگی میں بیٹی کی آمد سے بے حد خوش ہیں، ہم دونوں کے لیے یہ وقت بہت خوبصورت ہےاورہم اس وقت کو کبھی بھلا نہیں سکیں گے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Asin Daughter

Leave a Reply

Your email address will not be published.