کیا شان تھی ۔۔۔۔وزیر اعظم کے سابق ہوتے ہی سرکاری عمارتوں سے انکی تصاویر ہٹا دی گئیں

جدت ویب ڈیسک :کیا آن تھی کیا شان تھی۔۔۔ نواز شریف کے سابق وزیر اعظم ہونے پر مختلف سرکاری عمارتوں سے ان کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں اور اب نئے وزیر اعظم کا انتظار کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بھی نا اہلی کے بعد نواز شریف کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کی ترتیب میں این اے 119 کے بعد ڈائریکٹ 121 کا تذکرہ ہے جبکہ نواز شریف کے حلقے این اے 120 کو ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے نا اہل ہونے پر جناح ایئر پورٹ کراچی سے ان کی تصویر ہٹا دی گئی۔ ایئر پورٹ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور صدر ممنون حسین کی تصاویر موجود ہیں جبکہ تیسرے فریم کو نواز شریف کی تصویر نکال کر نئے وزیر اعظم کیلئے خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.