جدت(ریسرچ ڈیسک)دنیا کی مشہور گاڑیاں ،الیکٹرونکس ،آرائش اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی مشہور برانڈز کے گولوز کے پیچھے چھپےکیا راز پوشیدہ ہیں اور کس کمپنی نے اپنے مونوگرام کا انتخاب کیوں کیا ہے ۔سب سے پہلے جانتے ہیں گاڑیاں بنانے کی مشہور کمپنی ہنڈائی کے بارے میں ان کے لوگو کو دیکھیں تو آپ کو Hلکھا ہوا نظر آئے گا مگر اصل میں یہ دو افراد کمپنی اور کسٹمر کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اسی طرح کھیلوں کی اشیاء اور کپڑے بنانے والی کمپنیadidasکے لوگو کے پیچھے چھپی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ اس کمپنی کے مالک کا نام ہے Adolf Dasslerاس طرح یہ بنا adidasجن کے مونو گرامر کے پیچھے پہاڑ نما تین لائنیں ہیں جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ دنیا کی کمپیوٹر بنانے والی مشہور کمپنی ایپل کے لوگو کے پیچھے چھپا راز یہ ہے کہ کمپنی کے قیام پر یہ طے کیا گیا کہ کوئی ایسا نام منتخب کیا جائے جو کہ عام فہم اور سادہ ہو اس لحاظ سے انہوں نے Appleکا انتخاب کیا ۔ اسی طرح VAIOکےلوگو کے پیچھے چھپی داستان کچھ ایسی ہے کہ لوگو کے پہلے دو الفاظوں کو اس شکل میں دکھایا گیا ہے جو کہ لہروں کی نشاندہی جبکہ آخری کے دو الفاظ کو ہندسوں سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ ریاض کا پہلا اور آخری ہندسہ ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ amazonکے لوگو کو اگر آپ غور سے دیکھیں تو ایک ایرو آپ کو aاور zکے مابین نظر آئے گا جو کسی مسکراتے کارٹون کے منہ جیسا ہے جی ہاں کمپنی کے مطابق ہمارے ہاں aٹوz تمام اشیاء دستیاب ہیں اور جو ہمارے کسٹمر کے لئے باعث مسرت ہے ۔ اسی طرح آئسکریم بنانے والی کمپنی baskinrobbinsکے مطابق ان کے لوگو میں پوشیدہ ہے ان کے پاس دستیاب 31فلیورز کا راز جو انہوں نے مختلف رنگ سے نمایاں کیا ہوا ہے
