Rabi Peerzada Pakistani Female Singer Celebrity

کیئریئر کے آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا ‘ رابی پیر زادہ

لاہور جدت ویب ڈیسک :گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے‘گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں طارق طافوکا کردار اہم ہے ‘ ’’میں کڑی بڑی ڈاڈی‘‘اور دوسرا ’’جادو‘‘ میری شہرت کیوجہ بنے‘شروع سے سے ہی اچھی لابی میں بیٹھی ہوں اس لئے آج بری عادتیں نہیں پڑی۔پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا کہ کیئریئر کے آغاز میں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے‘گلوکاری کے شعبے میں متعارف کرانے میں طارق طافوکا کردار اہم ہے ‘ ’’میں کڑی بڑی ڈاڈی‘‘اور دوسرا ’’جادو‘‘ میری شہرت کیوجہ بنے‘شروع سے سے ہی اچھی لابی میں بیٹھی ہوں اس لئے آج بری عادتیں نہیں پڑی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرا ایک فوجی گھرانے سے تعلق ہے اس لئے شروع کے دنوں میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا رہا لیکن میں اپنی والدہ کو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی، میں اور عینی خالدہ گلوکاری کے شعبے میں اکٹھے ہی آئیں فریحہ پرویز اور نادیہ حسن میری ہمیشہ سے فیورٹ رہی ہیں،اگر نادیہ حسن آج زندہ ہوتی تو وہ میری اچھی دوست اور بڑی بہن ہوتی۔واضح رہے کہ رابی پیر زادہ نے کراٹوں میں بھی بلیک بیلٹ حاصل کی ہوئی ہے اور گولڈل میڈل بھی حاصل کیا ہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.